تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 80. Abasa · Ayah 33
Tafseerفَاِذَا جَآءَتِ الصَّآخَّةُ٘﴿33﴾
- فَاِذَاپھر جب
- جَآءَتِآئے
- الصَّآخَّةُکان پھوڑنے والی
Translation · Dure-Mansoor
سو جب خوب زور دار آواز والی آجائے گی
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن جریر وابن المنذر نے علی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الصاخۃ قیامت کے دن کے ناموں میں سے ہے۔
قیامت کے میدان میں جسم پر لباس نہ ہوگا
2۔ عبد بن حمید والترمذی والحاکم وصححہ وابن مردویہ اور بیہقی نے البعث میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تم لوگ ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بغیر ختنہ اکٹھے کیے جاؤ گے۔ آپ کی بیوی نے عرض کیا کیا ہمارے بعض، بعض کی شرم گاہ کو دیکھے گا ؟ آپ نے فرمایا اے فلانی آیت لکل امری منہم یومئذ شان یغنیہ ہر شخص کی ایسی حالت ہوگی۔ جو اوروں کی طرف سے بےپرواہ کردے گی۔