تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 10
Tafseerوَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ۪ۙ﴿10﴾
- وَاِذَا الصُّحُفُاور جب اعمال نامے
- نُشِرَتْکھولے جائیں
Translation · Dure-Mansoor
اور جب اعمال نامے کھول دئیے جائیں
Tafseer · Dure-Mansoor
40۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) سے روایت کیا کہ آیت واذا لصحف نشرت۔ اور جب اعمال نامے کھل جائیں گے یعنی جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا اعمال نامہ لپیٹ دیا جاتا ہے پھر قیامت کے دن کھولا جائے گا اور حساب لیا جائے گا جو کچھ اس میں ہوگا۔
41۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ زید بن اسلم ؓ سے روایت کیا کہ اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہی کہ جب یہ آیت اذا الشمس کورت نازل ہوئی تو حضرت عمر ؓ نے فرمایا جب وہ اس علمت نفس ما احضرت تو ہر شخص جان لے گا کہ وہ کی لے کر آیا پر پہنچے تو فرمایا اسی لیے بات چلائی گئی۔