تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 16
Tafseerالْجَوَارِ الْكُنَّسِۙ﴿16﴾
- الْجَوَارِسیدھے چلنے والے
- الْكُنَّسِچھپ جانے والے
Translation · Dure-Mansoor
جو چلنے والے ہیں، چھپنے والے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
47۔ ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے مراد ہے بیل جو سائے کی طرف پیچھے ہٹا ہے۔
48۔ ابن المنذر نے خصیف کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے وہ وحشی جانور مراد ہے جو درخت کی جڑوں میں اپنے لیے پناہ گاہ بنالیتا ہے اور اس میں چھپ جاتا ہے۔
49۔ ابن جریر نے عوفی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الکنس سے مراد ہے ہرن۔
50۔ عبدبن حمید وابن راہویہ اور بیہقی نے البعث میں علی ؓ سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے مراد ہیں ستارے۔
51۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فلا اقسم بالخنس الوار الکنس سے مراد ہے وہ ستارے ہیں جو رات کو ظاہر ہوتے ہیں اور دن کو چھپ جاتے ہیں۔
52۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت بالخنس الجوار الکنس سے وہ ستارے مراد ہیں جو دن کو چھپ جاتے ہیں۔
53۔ عبد بن حمید نے مغیرہ (رح) سے روایت کیا کہ ابراہیم (رح) نے مجاہد (رح) س اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت فلا اقسم بالخنس الجوار الکنس کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا میں نہیں جانتا ابراہیم (رح) نے فرمایا تم کیوں نہیں جانتے ؟ فرمایا بیشک تم علی ؓ کی طرف سے روایت کر کے کہتے ہو کہ وہ ستارے ہیں۔ اور انہوں نے فرمایا انہوں نے جھوٹ کہا مجاہد (رح) نے فرمایا کہ یہ وحشی بیل ہیں اور آیت بالخنس الجوار سے ان کی بیلیں مراد ہیں ابراہیم (رح) نے فرمایا وہ ایسے ہی ہے جیسے تو نے کہا۔
54۔ عبد بن حمید نے بکر بن عبداللہ المزنی (رح) سے روایت کیا کہ آیت بالخنس الجوار الکنس سے مراد وہ چلنے والے ستارے ہیں جو مشرک کی طرف چلتے ہیں۔
55۔ عبد بن حمید نے ابو میسرہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے وحشی بیل مراد ہے۔
56۔ عبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے وہ ہرن مراد ہے جب وہ اپنی پناہ گاہ میں چھپ جائے۔
57۔ عبد بن حمید نے جابر بن زید (رح) سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے ہرن مراد ہیں۔ کیا تو نے ان کو نہیں دیکھا کہ جب وہ سائے میں ہوتے ہیں تو کس طرح وہ اپنی گردنوں کو چھپا کر پناہ لیتے ہیں اور اپنی نظر کو پھیلا دیتے ہیں
58۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت الجوار الکنس سے مراد ہے بیل
59۔ الحاکم وابواحمد فی الکنی عدبس (رح) سے روایت کیا کہ ہم عمر بن خطاب ؓ کے پاس تھے۔ ان کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا اے امیر المومنین۔ آیت الجوارالکنس کیا ہے ؟ عمر ؓ نے اسے نیزے کے سرے سے جو ان کے پاس تھا اس آدمی کی پگڑی میں ضرب لگائی۔ اور اس کے سر سے اسے نیچے ڈال دیا اور عمر ؓ نے فرمایا کیا تو حروری ہے ؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں عمر بن خطاب ؓ کی جان ہے۔ اگر میں تجھ کو سر منڈا ہوا پاتا تو میں تیرے سر سے جوؤں کو دور کردیتا ہے یعنی میں تیرا سر اڑا دیتا۔