تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 19
Tafseerاِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍۙ﴿19﴾
- اِنَّهٗ لَقَوْلُبیشک یہ کلام
- رَسُوْلٍقاصد
- كَرِيْمٍعزت والا
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ یہ قرآن کلام ہے رسول کریم کا
Tafseer · Dure-Mansoor
66۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت انہ لقول رسول کریم یہ قرآن ایک معزز رسول کا لا یا ہوا ہے سے مراد جبریل (علیہ السلام) ہیں۔
67۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت انہ لقول رسول کریم سے مراد ہے جبریل (علیہ السلام) ہیں اور آیت ولقد راٰہ بالافق المبین اور اس نے اس کو کھلے کنارے پر بھی دیکھا ہے۔ ہم بیان کرتے تھے کہ اسی آیت سے مراد وہ افق ہے جس سے دن آتا ہے۔ اور دوسرے لفظ میں یوں کہ افق سے مراد وہ مقام ہے ہم بیان کرتے تھے کہ اسی آیت سے مراد وہ افق ہے جس سے دن آتا ہے۔ اور دوسرے لفظ میں یوں ہے کہ افق سے مراد وہ مقام ہے جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے۔
68۔ ابن عساکر نے معاویہ بن قرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے جبریل (علیہ السلام) سے فرمایا کہ تیرے رب نے تیری کتنی اچھی تعریف کی ہے۔ آیت ذی قوۃ عند ذی العرش مکین مطاع ثم امین۔ جو بڑا طاقتور ہے عرش کے مالک کے نزدیک بڑے رتبے والا ہے۔ پھر پوچھا تیری قوت کیا ہے اور تیری امانت کیا ہے ؟ تو جبریل ﷺ نے فرمایا میری قوت یہ ہے کہ مجھے لوط کی بستیوں کی طرف بھیجا گیا اور ہر بستی میں چار لاکھ جنگجو تھے سوائے بچوں کے۔ میں نے ان کو نچلی زمین سے اٹھایا یہاں تک کہ آسمان والوں نے مرغوں کی آواز اور کتوں کے بھونکنے کی آواز سنی پھر میں نے ان کو نیچے گرادیا اور ان کو تباہ کردیا۔ اور میری امانت یہ ہے کہ مجھ کسی چیز کے بارے میں حکم نہیں دیا گیا کہ میں نے اسے چھوڑ کر غیر کی طرف تجاوز کیا ہو یعنی میں جو بھی حکم دیا گیا میں نے اسے پورا کیا۔
وحی النے والا امانت دار فرشتہ
69۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے معراج کی رات میں جبریل (علیہ السلام) سے فرمایا کہ دوزخ سے پردہ ہٹا دو ۔ انہوں نے اس سے پردہ ہٹادیا تو آپ نے اس کی طرف دیکھا اسی کو فرمایا آیت مطاع ثم امین۔ وہاں کا سردار امانت دار ہے۔ یعنی وحی لانے والا امانت دار ہے آومت صاحبکم بمجنون اور تمہارا رفیق کوئی دیوانہ نہیں ہے یعنی محمد ﷺ ۔