تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 81. At-Takwir · Ayah 21
Tafseerمُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍؕ﴿21﴾
- مُّطَاعٍسب کا مانا ہوا
- ثَمَّ اَمِيْنٍوہاں کا امانتدار
Translation · Dure-Mansoor
اس کی اطاعت کی جاتی ہے وہ وہاں امانت دار ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
70۔ ابن المنذر وابو الشیخ نے العظمہ میں ابو صالح (رح) سے آیت مطاع ثم امین کے بارے میں روایت کیا کہ وہ ستر پردوں پر امین ہیں اور ان میں بغیر اجازت کے داخل ہوتے ہیں آیت وما صاحبکم بمجنون سے مراد محمد ﷺ آیت ولقد راٰہ بالافق المبین اور اس نے اس کو کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے۔ یعنی ہم بیان کیا کرتے تھے کہ افق وہی ہے کہ جس میں سے دن ظاہر ہوتا ہے اور دوسرے لفظ میں یوں ہے کہ بیشک افق وہ ہے جہاں سے سورج طلوع ہوتا ہے۔
71۔ ابن مردویہ وابو نعیم نے الدلائل میں ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت ولقد راٰہ بالافق المبین سے مراد ہے کہ آپ نے جبریل (علیہ السلام) کو بستر رفرف پر دیکھا اور انہوں نے افق کو بند کر رکھا تھا۔