تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 82. Al-Infitaar · Ayah 10

Tafseer
  1. وَ اِنَّ عَلَیْكُمْ لَحٰفِظِیْنَۙ﴿10﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. عَلَيْكُمْتم پر
    3. لَحٰفِظِيْنَنگہبان
Translation · Dure-Mansoor
اور بلاشبہ تمہارے اوپر نگرانی کرنے والے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
دو نگران فرشتوں کا ذکر 25۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ابن آد م پر نگران فرشتے مقرر کیے ہیں رات کے وقت بھی اور دن کے وقت بھی وہ اس کے عمل کیھی نگرانی کرتے ہیں اور اس کا اثر یعنی انجام بھی لکھتے ہیں۔ 26۔ البزار نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ نے تم کو ننگا ہونے سے منع فرمایا اللہ کے فرشتوں سے حیا کرو جو تمہارے ساتھ ہیں اور معزز ہیں اور سب کچھ لکھنے والے جو تم سے جدا نہیں ہوتے مگر تین حاجات کے وقت پیشاب پاخانے کے وقت۔