تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 82. Al-Infitaar · Ayah 17
Tafseerوَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِۙ﴿17﴾
- وَمَآ اَدْرٰىكَاور تمہیں کیا خبر
- مَا يَوْمُ الدِّيْنِکیا ہے روز جزا وسزا
Translation · Dure-Mansoor
اور اے مخاطب تجھے خبر ہے کہ بدلہ کا دن کیا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
29۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما ادرک ما یوم الدین اور تجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے یہ قیامت کے دن کی تعظیم کے لیے ہے کہ اس دن لوگ اپنے اعمال کے مطابق بدلہ دئیے جائیں گے۔ آیت والامر یومئذ للہ۔
اور اس دن اللہ ہی کا حکم ہوگا۔ یعنی اس دن سوائے رب العالمین کے کوئی بھی نہ کسی چیز کا فیصلہ کرسکے گا اور نہ کچھ بنا سکے۔