تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 86. At-Taariq · Ayah 9
Tafseerیَوْمَ تُبْلَى السَّرَآئِرُۙ﴿9﴾
- يَوْمَدن
- تُبْلَىجانچے جائیں گے
- السَّرَآئِرُراز
Translation · Dure-Mansoor
جس دن چھپے ہوئے بھیدوں کی جانچ کی جائے گی
Tafseer · Dure-Mansoor
32۔ عبد بن حمید نے ربیع بن خیثم (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم تبلی السرائر جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے یعنی وہ بھید جس کو تم لوگ سے چھپاتے ہو۔ اور وہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک وادی میں ہی۔ تم ان کا ان کی دوا کے ساتھ علاج کرو۔ عرض کیا ان کی دوا کیا ہے ؟ فرمایا ان کی دوا یہ ہے کہ تو توبہ کرے اور پھر ان کی طرف نہ لوٹ یعنی ان گناہوں کا اعادہ نہ کرے
33۔ ابن المنذر نے عطاء (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم تبلی السرائر سے مراد ہے روزہ، نماز اور غسل جناب۔
34۔ ابن المنذر نے یحییٰ بن ابی کثیر (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
35۔ البیہقی نے شعب الایمان میں ابودرداء ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، اللہ تعالیٰ نے ضامنت لی اپنی مخلوق سے چار چیزوں کی، نماز، زکوٰۃ رمضان کے روزے اور جنابت سے غسل کرنا اور یہ وہ بھید ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا آیت یوم تبلی السرائر۔