تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 87. Al-A'laa · Ayah 10

Tafseer
  1. سَیَذَّكَّرُ مَنْ یَّخْشٰىۙ﴿10﴾

    1. سَيَذَّكَّرُجلد سمجھ جائے گا
    2. مَنْ يَّخْشٰىجو ڈرتا ہے
Translation · Dure-Mansoor
وہی شخص نصیحت حاصل کرے گا جو ڈرتا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
46۔ عبد بن ھمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت سیذکر من یخشی ویتجنبہا الاشقی جو اللہ سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا۔ اللہ کی قسم جو بندہ کبھی بھی اللہ سے ڈرا اس نے اس کا ذکر کیا اور جو بندہ اس ذکر سے بےرغبتی کے سبب اور ذکر اور اہل ذکر سے بغض رکھنے کے سبب دور ہٹتا ہے تو وہ بدبختوں میں سے ایک بدبخت ہوتا ہے۔