تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 87. Al-A'laa · Ayah 14
Tafseerقَدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَكّٰىۙ﴿14﴾
- قَدْیقیناً
- اَفْلَحَاس نے فلاح پائی
- مَنْجو
- تَزَكّٰىپاک ہوا
Translation · Dure-Mansoor
وہ شخص کامیاب ہوا جس نے پاکیزگی کو اختیارر کیا
Tafseer · Dure-Mansoor
47۔ البزار وابن مردویہ نے جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے قول آیت قد افلح من تزکی بیشک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہوگیا کے بارے میں فرمایا یعنی جس نے لا الہ الا اللہ کی گواہی دی اور بتوں سے ہٹ گیا۔ اور یہ گواہی دی کہ بیشک میں اللہ کا رسول ہوں اور آیت وذکر اسم ربہ فصلی اور اپنے رب کا نام دیا کیا پھر نماز پڑھی اس سے پانچ نمازیں مراد ہیں اور ان کے وقتوں کیساتھ ان پر پابندی اور اہتمام کرنا ہے۔
48۔ ابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جو شرک سے پاک ہوا اس نے فلاح پائی آیت وذکر اسم ربہ یعنی اللہ کی توحید کا اقرار کیا آیت فصلی میں پانچوی نمازیں پڑھیں گے۔
49۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم اور ابو نعیم نے الحلیہ میں عکرمہ ؓ سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جس نے لا الہ الا اللہ کہا۔
50۔ البیہقی نے الاسماء والصفات میں عکرمہ کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جس نے لا الہ الا اللہ کہا۔
51۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے عطا (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جو ایمان لا یا۔
52۔ ابن ابی حاتم نے عطاء (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جس نے استغفار کی کثر کی اور فلاح پا گیا۔
53۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جس نے نیک عمل کیا۔ وہ فلاح پا گیا۔
عید کی نماز سے پہلے صدقہ فطر
54۔ البزار وابن المنذر وابن ابی حاتم فی الکنی وابن مردویہ والبیہقی فی سننہ ضعیف سند کے ساتھ کثیر بن عبداللہ بن عمرو بن عوف (رح) سے روایت کیا کہ وہ اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ ہم کو عید کی نماز سے پہلے صدقہ فطر کا حکم فرماتے تھے۔ اور یہ آت تلاوت فرماتے آیت قد افلح من تزکی وذکر اسم ربہ فصلی۔ اور ایک روایت کے الفاظ میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے صدقہ فطر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا آیت قد افلح من تزکی اور فرمایا یہی صدقۃ الفطر ہے۔
55۔ ابن مردویہ نے ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے آیت قد افلح من تزکی وذکر اسلم ربہ فصلی پھر آپ صدقۃ الفطر کو تقسیم فرماتے تھے عید فطر کے دن صبح سویرے عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے۔
56۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی وہ فلاح پا گیا جس نے صدقۃ الفطر ادا کردیا عید گاہ کی طرف نکلنے سے پہلے وذکر اسم ربہ فصلی یعنی پھر عیدگاہ کی طرف نکلا اور نماز ادا کی۔
57۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے ابو سعید خدری ؓ سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی سے صدقۃ الفطر مراد یعنی بیشک وہ فلاح پا گیا جس نے صدقۃ الفطر ادا کیا۔
58۔ ابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ عبداللہ بن عمر ؓ عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے صدقۃ الفطر ادا کرتے تھے۔ اور یہ آیت تلاوت کرتے تھے آیت قد افلح من تزکی۔ وذکر اسم ربہ فصلی۔
59۔ ابن مردویہ والبیہقی نے نافع سے ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ بیشک یہ آیت عید کی نماز سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنے کے بارے میں نازل ہوئی یعنی یہ آیت قد افلح من تزکی۔ وذکر اسم ربہ فصلی۔
60۔ الطبرانی نے واثلہ بن اسقع ؓ سے آیت قد افلح من تزکی کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے گیہوں میں ڈالدینا یعنی صدقہ کردینا عید الفطر کے دن عیدگاہ میں نماز پڑھنے سے پہلے۔
61۔ عبد بن حمید والبیہقی نے ابوالعالیہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی۔ وذکر اسم ربہ فصلی صدقہ فطر کے بارے میں نازل ہوئی یعنی پہلے صدقہ ادا کرو پھر نماز پڑھو۔
62۔ ابن جریر نے ابو خلدہ (رح) سے روایت کیا کہ میں ابو العالیہ (رح) کے پاس آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا جب تو صبح عید کی طرف جائے تو میرے پاس سے گذر جانا تو میں ان کے پاس سے گذرا انہوں کہا کیا تو نے کوئی چیز کھائی ہے میں نے کہا ہاں انہوں نے پوچھا مجھ کو بتا تو نے اپنے صدقہ کا کیا کیا ؟ میں نے کہا میں نے اس کو بھیج دیا ہے کہا بیشک میں نے اسی لیے تجھ کو بلایا تھا پھر یہ آیت پڑھی آیت قد افلح من تزکی وذکر اسم ربہ فصلی۔ اور فرمایا کہ اہل مدینہ کسی بھی صدقہ کو صدقہ فطر اور پانی پلانے افضل نہیں جانتے تھے۔
63۔ ابن ابی حاتم نے عطا (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی سے مراد ہے جس نے صدقہ فطر ادا کیا وہ فلاح پا گیا۔
64۔ ابن ابی حاتم نے محمد بن سیرین (رح) سے آیت قد افلح من تزکی کے بارے میں روایت کیا کہ بیشک وہ فلاح پا گیا جس نے صدقہ فطر ادا کیا پھر عیدگاہ کی طرف نکا اور نماز پڑھی صدقہ ادا کرنے کے بعد۔
65۔ عبد بن حمید نے ابراہیم نخعی (رح) سے روایت کیا کہ عید فطر کے دن پہلے صدقہ ادا کرے جتنا ہوسکے۔ پھر یہ آیت پڑھی آیت قد افلح من تزکی وذکر اسم ربہ فصلی۔
66۔ ابن ابی حاتم نے عطا (رح) سے روایت کیا کہ میں ابن عباس ؓ سے پوچھا اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت قد افلح من زکی کے بارے میں بتائیے کیا یہ صدقۃ الفطر کے لیے ہے۔ انہوں نے فرمایا میں نے اس بارے میں نہیں سنا لیکن یہ ہر قسم کی زکوٰۃ کے لیے ہے پھر میں نے دوبارہ اس کے بارے میں پوچھا تو آپ نے مجھ سے فرمایا اور یہ سب صدقات کے لیے ہے۔
67۔ ابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی یعنی جس نے اپنے مال میں سے صدقہ نکالا بیشک وہ کامیاب ہوگیا۔
68۔ ابن جریر واب ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے آیت قد افلح من تزکی کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے جس نے اپنے خالق کو اپنے مال سے راضی کیا بیشک وہ کامیاب ہوگیا۔
69۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی سے مراد ہے کہ جس آدمی نے اپنے مال کو پاک کیا اور اپنے اخلاق کو پاک کیا بیشک وہ فلاح پا گیا۔
70۔ سعید بن منصور وابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابو الاحوص (رح) سے روایت کیا کہ اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم فرمائے۔ جس نے صدقہ کیا پھر نماز پڑھی۔ پھر یہ آیت قد افلح من تزکی پڑھی اور ابن ابی شیبہ (رح) کے الفاظ یوں ہیں کہ جو آدمی یہ طاقت رکھے کہ اپنے نماز سے پہلے صدقہ کرے تو اس کو چاہیے کہ ایسا کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اور پھر مذکورہ آیت ذکر کی۔
71۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابوالاحوص (رح) سے روایت کیا کہ اگر جو شخص کسی قسم کا صدقہ ادا کرے تو دو رکعتیں پڑھے پھر یہ آیت پڑھی آیت قد افلح من تزکی الایۃ۔
72۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابی الاحوص کے طریق سے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ جب تم میں سے کوئی نماز کے ارادہ سے نکلے تو اس پر کوئی چیز صدقہ کرنا واجب نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آیت قد افلح من تزکی وذکر اسم ربہ فصلی۔
73۔ ابن ابی شیبہ نے ابو الاحوص (رح) سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من تزکی سے مراد ہے جس نے تھوڑا سا مال دیا بیشک وہ فلاح پا گیا۔