تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 87. Al-A'laa · Ayah 18
Tafseerاِنَّ هٰذَا لَفِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰىۙ﴿18﴾
- اِنَّبیشک
- هٰذَاوہ (یہ)
- لَفِيمیں
- الصُّحُفِصحیفے
- الْاُوْلٰىپہلے
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ یہ اگلے صحیفوں میں ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
84۔ البزار وابن المنذر والحاکم وصححہ وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جب یہ آیت ان ہذا لفی الصحف الاولی صحف ابراہیم وموسی۔ بیشک یہی پہلے صحفیوں میں ہے یعنی ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یہ سب ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں ہے۔
85۔ سعید بن منصوروعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے آیت ان ہذا لفی الصحف الاولی کے بارے میں روایت کیا کہ یہ سورة ابراہیم اور موسیٰ (علیہما السلام) کے صحیفوں میں ہے۔ اور ابن مردویہ کے الفاظ ہیں اور یہ سورة اللہ تعالیٰ کا یہ قول و ابراہیم الذی وفی (النجم آیت 37) سورة کے آخر تک ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں سے ہے۔
86۔ ابن ابی حاتم نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ یہ سورة ابراہیم اور موسیٰ (علیہما السلام) کے صحیفوں میں سے اسی طرح ہے جیسے وہ نبی ﷺ پر نازل ہوئی۔
87۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابو العالیہ (رح) سے آیت ان ہذا لفی الصحف الاولی کے بارے میں روایت کیا کہ اس سورة کا قصہ پہلے صحیفوں میں ہے۔
88۔ عبدالرزاق وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے آیت ان ہذا لفی الصحف الاولی کے بارے میں روایت کیا کہ تسلس کے ساتھ اللہ کی کتابوں میں یہ موجود ہے جیسا کہ تم سنتے ہو کہ بیشک آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔
89۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) ان ہذا لفی الصحف الاولی کے بارے میں روایت کیا کہ یہ بات پہلے صحیفے میں موجود ہے کہ بیشک آخرت بہتر ہے دنیا سے۔
90۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر نے عکرمہ (رح) سے آیت ان ہذا لفی الصحف الاولی کے بارے میں روایت کیا کہ بیشک یہ آیت صحیفوں میں ہے۔
91۔ ابن ابی حاتم نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت ان ہذا لفی الصحف الاولی سے مراد ہے بیشک یہ اللہ تعالیٰ کی ساری کتابوں میں ہے۔
آسمانوں کتابوں کی تعداد
92۔ عبد بن حمید وابن مردویہ وابن عساکر نے ابوذر ؓ سے روایت کیا کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! اللہ تعالیٰ نے کتنی کتابیں نازل فرمائیں ؟ فرمایا ایک سو چار کتابیں اللہ تعالیٰ نے شیث (علیہ السلام) پر پچاس صحیح اور ادریس (علیہ السلام) پر تیس صحیفے اور ابراہیم (علیہ السلام) پر دس صحیفے نازل فرمائے اور موسیٰ (علیہ السلام) پر تورات سے پہلے دس صحیفے نازل فرمائے اور یہ چار کتابیں تورات، انجیل زبور اور فرقان نازل فرمائیں۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! ابراہیم (علیہ السلام) کے سحیفے کیا تھے فرمایا ان تمام میں اس طرح ہے اے جابر۔ غالب آزمائش میں مبتلا رنے والے اور مغرور بادشاہ ! میں نے تجھے نہیں بھیجا کہ تو دنیا کو ایک دوسرے پر جمع کرتا رہے لیکن تجھ کو اس لیے بھیجا ہے تاکہ تو مجھ سے مظلوم کی دعا کو واپس لوٹا دے۔ کیونکہ اسے رد نہیں کرتا۔ اگرچہ وہ کافر کی طرف سے ہو اور عقل پر لازم ہے جب تک اس کی عقل مغلوب نہ ہوجائے۔ اس کے لیے تین گھڑیاں ہوں۔ یعنی اس کا وقت تین حصوں میں منقسم ہو۔ کہ ایک گھڑی میں وہ اپنے رب سے مناجات کرتا ہو اور ایک گھڑی میں وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہو۔ اور اس میں غوروفکر کرتا ہو جو کچھ اس نے عمل کیا۔ اور ایک گھڑی اس کی حلال حاجات کے لیے خالی کیونکہ یہ گھڑی ان پہلی گھڑیوں کی مددگار ہوگی دلوں کو اطمینان پہنچائے گی۔ اور ان کو غفلت سے خالی خالی اور فارغ رکھے گی۔ اور عاقل پر لازم ہے کہ وہ آنے والے وقت میں پیش آنے والے کاموں پر نظر رکھے اور اپنی زبان کی حفاظت رکھے کیونکہ جوا پنے عمل سے اپنی کلام کا محاسبہ کرتا ہے اس کی گفتگو کم ہوجاتی ہے سوائے ایسے کاموں کے جو بامقصد اور نفع مند ہوتے ہیں۔ اور عاقل پر لازم ہے کہ وہ تین چیزوں کی تلاش کرے۔ ذریعہ معاش کو توشہ آخرت کو اور غیر حرام چیزوں میں لذت کو۔ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! موسیٰ (علیہ السلام) کے صحیفوں میں کیا تھا۔ آپ نے فرمایا ساری کی ساری عبرتیں ہیں۔ مجھے اس پر تعجب ہے جو موت کا یقین رکھتا ہے وہ کس طرح خوش ہوتا ہے۔ اور جو موت کا یقین رکھتا ہے پھر ہنستا ہے اور مجھے اس پر تعجب ہے جو دنیا کو دیکھتا ہے کہ وہ اپنے رہنے والوں کو الٹی رہتی ہے پھر وہ اس کے ساتھ مطمئن رہتا ہے اور اس شخص کے لیے تعجب ہے جو تقدیر پر یقین رکھتا ہے پھر تھکتا رہتا ہے اور اس شخص کے لیے تعجب ہے جو حساب کا یقین رکھتا ہے پھر عمل نہیں کرتا میں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ پر کوئی چیز ابراہیم اور موسیٰ (علیہما السلام) کے صحیفوں میں سے نازل ہوئی۔ فرمایا اے ابوذر ہاں وہ یہ ہے آیت قد افلح من تزکی وذکر اسم ربہ فصلی ابل تو ثرون الحیوۃ الدنیا والاخرۃ خیر وابقی ان ہذا لفی الصحف الا ولی صحف ابراہیم وموسی۔ بیشک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہوگیا اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی بلکہ تم دنیا کی زندگی تو ترجیح دیتے ہو حالانکہ آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔ بیشک یہی بات ہے پہلے صحیفوں میں ہے یعنی ابراہیم اور موسیٰ (علیہما السلام) کے صحیفوں میں۔
93۔ البغوی نے اپنی معجم میں عبدالرحمن بن ابی سبرہ ؓ سے روایت کیا کہ وہ نبی ﷺ کے پاس اپنے والد کے ساتھ آئے اور کئی چیزوں کے بارے میں آپ سے سوال کیا اور یہ بھی کہا یا رسول اللہ ! کتنی رکعتیں وتر کی پڑھی جائیں ؟ آپ نے فرمایا تین رکعت اور ان میں سبح اسم ربک الاعلیٰ اور قل یا ایہا الکفرون اور قل ہو اللہ احد پڑھی جاتی ہیں۔
94۔ الطبرانی نے عبداللہ بن حارث بن عبدالمطلب ؓ سے روایت کیا کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ نے ہم کو مغرب کی نماز پڑھائی۔ اور پہلی رکعت میں سبح اسم ربک الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں آیت قل یا ایہا الکفرون پڑھی۔