تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 87. Al-A'laa · Ayah 5
Tafseerفَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحْوٰىؕ﴿5﴾
- فَجَعَلَهٗپھر اسے کردیا
- غُثَآءًخشک
- اَحْوٰىسیاہ
Translation · Dure-Mansoor
اور پھر اس کو سیاہ کوڑا بنا دیا
Tafseer · Dure-Mansoor
35۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فجعلہ غثاء پھر اس کو خشک چورا کردیا یعنی خشک اور ٹوٹا ہوا۔ احوی۔ سیاہ۔ یعنی جس کی رنگ بدلی ہوئی ہو۔
36۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فجعلہ غثار احوی پھرا کو خشک چورا سیاہ کردیا۔ یعنی الغثاء سے مراد ہے ایک بوسیدہ چیز۔ واحوی یعنی زرد، سبز اور سفید رنگ ہوتا ہے پھر وہ خشک ہوجاتا ہے یہاں تک کہ سبز ہونے کے بعد خشک ہوجاتا ہے۔
37۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت فجعلہ غثاء احوی یعنی پھر اسے سیلاب کے کوڑے کی طرح بنادیا آیت تو احوی سے مراد ہے سیاہ رنگ۔