تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 87. Al-A'laa · Ayah 7
Tafseerاِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ یَعْلَمُ الْجَهْرَ وَ مَا یَخْفٰىؕ﴿7﴾
- اِلَّامگر
- مَاجو
- شَآءَ اللّٰهُ ۭاللہ چاہے
- اِنَّهٗبیشک
- يَعْلَمُوہ جانتا ہے
- الْجَهْرَظاہر
- وَمَااور جو
- يَخْفٰىپوشیدہ
Translation · Dure-Mansoor
مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ ظاہر کو اور پوشیدہ کو جانتا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
43۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) آیت سنقرئک فلاتنسی الا ماشاء اللہ کے بارے میں روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ کسی چیز کو نہیں بھولتے تھے مگر جو اللہ تعالیٰ چاہتے اس کو بھول جاتے تھے آیت انہ یعلم الجہر وما یخفی۔ بیشک وہی ظاہر کو بھی جانتا ہے اور وسوسہ کو بھی اس میں وما یخفی سے مراد وسوسہ ہے۔
44۔ ابن ابی شیبہ وابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) آیت انہ یعلم الجہر وما یخفی کے بارے میں روایت کیا کہ وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اسے بھی جو آپ دل میں چھپائے ہوئے ہیں۔