تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 15

Tafseer
  1. فَاَمَّا الْاِنْسَانُ اِذَا مَا ابْتَلٰىهُ رَبُّهٗ فَاَكْرَمَهٗ وَ نَعَّمَهٗ١ۙ۬ فَیَقُوْلُ رَبِّیْۤ اَكْرَمَنِؕ﴿15﴾

    1. فَاَمَّا الْاِنْسَانُپس جو انسان
    2. اِذَا مَا ابْتَلٰىهُجب اس کو آزمائے
    3. رَبُّهٗاس کا رب
    4. فَاَكْرَمَهٗاس کو عزت دے
    5. وَنَعَّمَهٗاور اسے نعمت دے
    6. فَيَقُوْلُتو وہ کہے
    7. رَبِّيْٓمیرا رب
    8. اَكْرَمَنِمجھے عزت دی
Translation · Dure-Mansoor
سو انسان کو اس کا پروردگار آجب آزماتا ہے سو اس کا اکرام فرماتا ہے اور اسے نعمتیں دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے میرا اکرام کیا
Tafseer · Dure-Mansoor
10۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاما الانسان الایۃ لیکن انسان تو ایسا ہے یعنی ہرگز نہیں بلکہ تو نے دونوں کو اکٹھا جھٹلا دیا ہے۔ نہ دولت اور مالداری کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے تجھے عزت بخشی ہے اور نہ فقر وغربت کے ساتھ اس نے تجھے ذلیل کیا ہے پھر اس عمل کے بارے میں انہیں بتایا جو ان کو ذلیل ورسوا کر رہا ہے اور فرمایا آیت بل لا تکرمون الیتیم الایۃ۔ 11۔ ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اللہ کی جانب سے عزت و کرامت مال میں ہے۔ حالانکہ وہ انتہائی قلیل اور حقیر ہے اور یہ جھوٹ ہے بلکہ وہ تو اپنی اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ عزت عطا فرماتے ہیں اور اپنی معصیت کے سبب ذلیل ورسوا کردیتے ہیں جس کو رسوا کرنا چاہے۔