تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 91. Ash-Shams · Ayah 11

Tafseer
  1. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا۪ۤۙ﴿11﴾

    1. كَذَّبَتْجھٹلایا
    2. ثَمُوْدُثمود
    3. بِطَغْوٰىهَآاپنی سرکشی
Translation · Dure-Mansoor
ثمود نے اپنی سرکشی کے سبب جھٹلایا
Tafseer · Dure-Mansoor
31۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے آیت کذبت ثمود بطغوہا اور ثمود نے اپنی سرکشی سے صالح (علیہ السلام) کو جھٹلایا کے بارے میں روایت کیا کہ و عذاب جو قوم ثمود پر آیا اس کا نام طغویٰ تھا۔ پھر فرمایا کہ قوم ثمود نے اپنے عذاب کو جھٹلایا۔ 32۔ سعید بن منصور واحمد وعبد بن حمید و بخاری ومسلم والترمذی والنسائی وابن جریر وابن المنذر وابن مردویہ نے عبداللہ بن زمعہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد کرتے ہوئے اونٹنی کا ذکر فرمایا اور اس کا بھی ذکر فرمایا جس نے اس کو ذبح کیا۔ اور فرمایا آیت اذانبعث اشقہا جبکہ ان کا بڑا بدبخت اٹھا۔ یعنی اس کے لیے ایک بدخلق آدمی اٹھا جو اپنی جماعت میں ابو زمعہ کی مثل قوی اور طاقتور تھا۔ دوبدبختوں کا تذکرہ 33۔ ابن ابی حاتم وابن مردویہ والبغوی وابو نعیم نے دلائل میں عمار بن یاسر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا میں تجھ کو لوگوں میں سب سے زیادہ بدبخت کے بارے میں بتاؤ ؟ عرض کیا کیوں نہیں ضروربتائیے فرمایا وہ دو آدمی ہیں۔ ایک ثمود کا وہ دو آدمی ہیں۔ ایک ثمود کا وہ آدمی جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹیں اور دوسرا وہ جو تجھ کو اس پر مارے گا یعنی ہنسلی پر یہاں تک کہ اس سے یہ یعنی اس کی داڑھی جدا ہوجائے گی۔ 34۔ طبرانی نے ابن مردویہ اور ابو نعیم نے اسی طرح روایت کیا صہیب اور جابر بن سمرہ ؓ کی حدیث سے۔