تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 92. Al-Lail · Ayah 19
Tafseerوَ مَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤىۙ﴿19﴾
- وَمَااور نہیں
- لِاَحَدٍکسی کے لئے
- عِنْدَهٗاس پر
- مِنْ نِّعْمَةٍنعمت (احسان) سے
- تُجْزٰٓىبدلہ دی جائے
Translation · Dure-Mansoor
اس کے ذمہ کسی کا احسان نہ تھا کہ اسکا بدلہ اتارنا ہو
Tafseer · Dure-Mansoor
41۔ البزار وابن جریر وابن المنذر والطبرانی وابن عدی وابن مردویہ وابن عساکر نے دوسری سند سے عامر بن الزبیر ؓ سے روایت وما لا حد عندہ من نعمۃ تجزی الا ابتغاء وجہ ربہ الاعلی۔ ولسوف یرضی۔ ابوبکر صدیق ؓ کے بارے میں نازل ہوئی۔
42۔ ابن جریر نے سعید ؓ سے روایت کیا کہ یہ آیت وما لاحد عندہ من نعمۃ تجزی ابوبکر ؓ کے بارے میں نازل ہوئی کہ انہوں نے ایسے لوگوں کو آزاد کیا جن میں نہ کسی جزاء اور بدلے کی طلب کی اور نہ شکر کی امدی رکھی اور وہ چھ یا سات افراد تھے جن کو خرید کر آزاد کیا ان میں سے بلال اور عامر بن فہیرہ ؓ وغیرہ ہیں۔
43۔ ابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آتی وسیجنبہا الاتقی اور اس آگ سے وہ بڑا پرہیزگار دور رہے گا۔ اور وہ ابوبکر صدیق ؓ ہیں۔
44۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت وما لاحد عندہ من نعمۃ تجزی سے مراد ہے کہ اس پر لوگوں کا بدلہ اور جزا دینا نہیں بلکہ اس کا یہ عطیہ صرف اللہ کے لیے ہے۔