تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 92. Al-Lail · Ayah 6
Tafseerوَ صَدَّقَ بِالْحُسْنٰىۙ﴿6﴾
- وَصَدَّقَاور سچ جانا
- بِالْحُسْنٰىاچھی بات کو
Translation · Dure-Mansoor
اور الحسنیٰ کو سچا جانا
Tafseer · Dure-Mansoor
آیت فسنیسرہ للیسری۔ ہم اس کے لیے خیر کی راہیں آسان کردیں گے۔ آیت وامامن بخل واستغنی اور لیکن جس نے بخل کیا اور بےپرواہ رہا یعنی اپنے مال سے بخل کیا اور اپنے رب سے بےپرواہ رہا۔ آیت وکذب بالحسنی اور نیک بات کو جھٹلایا یعنی اللہ کی طرف سے خلیفہ ہونے کو جھٹلایا آیت فسنیسرہ للعسری۔ تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کردیں گے۔ یعنی ہم اس کے لیے شر کی راہ آسان کردیں گے اللہ ی طرف سے
16۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاما من اعطی یعنی اس نے اللہ کا حق ادا کیا اس پر تھا۔ آیت واقتی اور اللہ کی حرام کردہ چیزوں سے بچتا رہا آیت وصدق بالحسنی اور اللہ کے ان ودعوں کی تصدیق کی جو اللہ تعالیٰ اس کے بارے میں فرماتے ہیں آیت واما من بخل لیکن جس نے بخل کیا اللہ کے حق کو ادا کرنے میں جو اس پر تھا آتی واستغنی اور اپنی ذات کے بارے میں اپنے رب سے بےپرواہ رہا آیت وکذب بالحسن یعنی ان وعدوں کو جھٹلایا جو اللہ نے فرمائے۔
17۔ ابن جریر نے کئی طرق سے ابن عبسا ؓ سے روایت کیا کہ آیت وصدق بالحسنی سے مراد ہے کہ خلیفہ ہونے کا یقین کیا۔
18۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا آیت وصدق بالحسنی یعنی لا اللہ الا اللہ کی تصدیق کی آیت واما من من بخل واسغنی یعنی جس کو اللہ تعالیٰ نے غنی بنایا پھر اس نے زکوٰۃ دینے سے بخل کیا۔
19۔ فریابی (رح) وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وصدق بالحسنی یعنی اس نے تصدیق کی جنگ کی۔
21۔ ابن ابی حاتم نے زید بن اسلم ؓ سے روایت کیا کہ آیت فسنیسرہ للیسری میں للیسریٰ سے مراد جنت ہے یعنی ہم اس کے لیے جنت کی راہ آسان ردیں گے۔
کمزول غلاموں کو آزاد کرنے کی فضیلت۔
22۔ ابن جریر وابن عساکر نے عامر بن عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت کیا کہ ابوبکر صدیق ؓ مکہ میں اسلام کے نام پر غلاموں کو آزاد کرتے تھے۔ انہوں نے بوڑھی اور دوسری عورتوں کو آزاد کی اجب وہ مسلمان ہوگئیں۔ ان کے والد نے ان سے کہا اے میرے بیٹے ! میں تجھ کو دیکھتا ہوں کہ تو ضعیف لوگوں کو آزاد کرتا ہے اگر تو طاقتور اور مضبوط لوگوں کو آزاد کراتا تو وہ تیرے ساتھ کھڑے ہوں گے اور تیرے حفاظت کریں گے۔ اور تجھ سے دشمنوں کو دور ہٹائیں گے تو ابوبکر ؓ نے فرمایا اے میرے والد محترم ! میں تو صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی چالتا ہوں۔ راوی نے کہا میرے بعض گھروالوں نے مجھ سے بیان کیا کہ یہ آیت فاما من اعطی واتقی وصدق بالحسنی فسنیسرہ للیسری ان کے بارے میں نازل ہوئی۔
23۔ عبد بن حمید وابن مردویہ وابن عساکر نے کلبی کے طریق سے ابن عباس رضٰ اللہ عنہما سے روایت کیا کہ اس آیت فاما من اعطی واتقی وصدق بالحسنی فسنیسرہ للیسری سے مراد ابوبکر صدیق ؓ ہیں۔ اور آیت واما من بخل واستغنی وکزب بالحسنی سے مراد ابو سفیان بن حرب ہیں۔
24۔ احمد وعبد بن حمید والبخاری ومسلم وابو داوٗد والترمذی والنسائی وابن ماجہ وابن جریر نے علی بن ابی طالب ؓ سے روایت کیا کہ ہم ایک جنازہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شامل ہوئے۔ آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی ایس انہیں ہے مگر اس کا ٹھکانہ جنت یا اس کا ٹھکانہ دوزخ میں لکھا ہوا ہے۔ تو صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا یارسول اللہ ! کیا ہم اس لکھے ہوئے پر بھروسہ نہ کرلیں آپ نے فرمایا عمل کرتے رہو ہر ایک کے لیے وہ آسان بنا دیا گیا۔ جس کے لیے وہ پید کیا گیا ہے اگر وہ اہل سعادت میں سے ہے تو اس کے لیے اہل سعادت کا عمل آسان بنا دیا جاتا ہے۔ اور جو اہ شقاوت میں سے اس کے لیے اہل شقاوت کا عمل آسان بنادیا جاتا ہے پھر یہ آیت پڑھی آیت فاما من اعطی واقتی سے لے کر للعسریٰ تک۔
52 ابن جریر نے ابو عبدالرحمن السلمی ؓ سے روایت کیا کہ جب یہ آیت انا کل شیء خلقنہ بقدر (القمر آیت 49) کہ ہم ہر چیز کو ایک اندازہ سے پیدا کیا ناز ہوئی تو ایک آدمی نے کہا یا رسول اللہ پھر عمل میں کیا ہے یا ہم کسی چیز میں نئے سرے سے شروع کرسکتے ہیں یا ہم ہر چیز سے فارغ کردئیے گئے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا عمل کرتے رہو پس ہر عمل کو آسان بنادیا گیا ہے پس ہم اس کے لیے آسان راہ آسان کردیں اور ہم اس کے لیے مشکل راہ بھی آسان کردیں گے۔