تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 11

Tafseer
  1. وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ۠ع﴿11﴾

    1. وَاَمَّااور جو
    2. بِنِعْمَةِنعمت
    3. رَبِّكَاپنا رب
    4. فَحَدِّثْسو بیان کر
Translation · Dure-Mansoor
اور اپنے رب کے انعامات کا تذکرہ کرتے رہا کیجیے
Tafseer · Dure-Mansoor
45۔ سعید بن منصور وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت واما بنعمۃ ربک فحدث اور ہر حال میں اپنے رب کا احسان کا ذکر کیا کرو۔ یعنی آپ کے رب نے جو نبوت کی صورت میں آپ کو نعمت عطا کی ہے اس کا ذکر کرتے رہیے۔ 46۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت واما بنعمۃ ربک فحدث میں نعمت سے مراد ہے قرآن بوقت ملاقات مصافحہ کرنا 47۔ ابن ابی حاتم وابن مردویہ نے مقسم (رح) سے روایت کیا کہ میں نے حسن بن علی بن ابی طالب ؓ سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا تو آپ نے فرمایا کہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونا مومن کا مصافحہ ہے میں نے عرض کیا مجھے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت واما بنعمۃ ربک فحدث کے بارے میں بتائیے۔ فرمایا کہ مومن آدمی نیک عمل کرتا ہے اور اپنے گھروالوں کو بتاتا ہے۔ پھر میں نے پوچھا کہ موسیٰ (علیہ السلام) نے کون سی مدت پوری کی پہلی یا دوسری ؟ فرمایا دوسری مدت۔ 48۔ ابن ابی حاتم نے دوسری سند سے حسن بن علی ؓ سے آیت واما بنعمۃ ربک فحدث کے بارے میں روایت کیا کہ جب تو کسی خیر کو پہنچے یعنی کوئی نیک عمل کرے تو اپنے بھائیوں کو بیان کر۔ 49۔ ابن جریر نے ابو نضرہ (رح) سے روایت کیا کہ مسلمان یہ جانتے ہیں کہ نعمت کا شکر یہ ہے کہ اس کو بیان کیا جائے۔ 50۔ عبداللہ بن احمد نے زوائد المسند میں و بیہقی نے شعب الایمان میں ضعیف سند کے ساتھ انس بن بشیر ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے منبر پر فرمایا جو تھوڑا شکر ادا نہیں کرتا وہ زیادہ شکر بھی ادا نہیں کرتا۔ اور جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔ اور اللہ کی نعمت کا بیان کرنا شکر ہے اور اس کو چھوڑدینا ناشکری ہے اور جماعت رحمت ہے۔ د نے جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص جس نے کپڑا پہن کر بوسیدہ کردیا پھر اس کا ذکر کیا لوگوں کے سامنے تو اس نے یقینی طور پر اس کا شکر ادا کیا۔ اور جس نے اس کو چھپایا تو یقینی طور پر اس نے اس کی ناشکری کی۔ اور جس شخص نے ایسی چیزوں سے اپنے آپ کو آراستہ کیا جو اسے عطا نہیں کی گئیں تو بیشک وہ جھوٹ کے کپڑے پہننے والے کی طرح ہے۔ 52۔ احمد وابو داوٗ دنے جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کو کوئی چیز عطا کی گئی اور اس نے اس چیز کو پالیا تو اس کو چاہیے کہ اس کے بارے میں آگاہ کرے یعنی لوگوں کو بتادے اور اگر وہ اس چیز کو نہیں پائے تو اس کو چاہیے اس کی تعریف کرے اور جس نے اس کی تعریف کی۔ تو تحقیق اس نے اس کا شکر ادا کیا اور جس نے اس کو چھپایا تو تحقیق نے اس کی ناش کی کی۔ شکریہ ادا کرنے کا ایک طریقہ 53۔ احمد والطبرانی فی الاوسط اور بیہقی نے عائشہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کے ساتھ نیکی کی جائے یعنی جس پر احسان کی جائے تو اسے چاہیے کہ اس کا بدلہ دے اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو چاہیے کہ اس کا ذکر کرے بیشک جس نے اس کا ذکر کیا تو یقیناً اس نے اس کا شکر ادا کیا۔ 54۔ بیہقی نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کے ساتھ نیکی کی جائے۔ یعنی جس پر احسان کیا جائے تو اس کو چاہیے کہ اس کا بدلہ دے اگر اس کی طاقت نہیں رکھتا تو اس کو چاہیے کہ اس کا ذکر کرے بیشک جس نے اس کا ذکر کیا تو یقینی طور پر اس نے شکر ادا کیا۔ 55۔ سعید بن منصور نے عمر بن العزیز (رح) سے روایت کیا بیشک نعمت کا ذکر کرنا شکر ہے۔ 56۔ بیہقی نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ اس کی نعمت کا کثرت سے ذکر کرو کیونکہ اس کا ذکر کرنا شکر ہے۔ 57۔ بیہقی نے جریر (رح) سے روایت کیا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ نعمتوں کا شمار کرنا بھی شکر میں سے ہے۔ 58۔ بیہقی نے یحییٰ بن سعید (رح) سے روایت کیا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ نعمتوں کا شمار کرنا شکر میں سے ہے۔ 59۔ عبدالرزاق والبیہقی نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ نعمت کے شکر میں سے اس کا افشاء کرنا بھی ہے۔ 60۔ بیہقی نے فضیل بن عباس (رح) سے روایت کیا کہ یہ کہا جاتا ہے نعمت کے شکر میں سے یہ ہے کہ اس کا تذکرہ کیا جائے۔ 61۔ بیہقی نے ابن ابی الحواری (رح) سے روایت کیا کہ فضیل بن عیاض اور سفیان بن عیینہ رحمہما اللہ ایک رات صبح تک بیٹھے رہے اور آپ میں نعمتوں کا تذکرہ کرتے رہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ نعمتیں بھی فرمائیں ہیں اور اللہ تعالیٰ نے ہم پر یہ نعمتیں بھی فرمائیں ہین۔ 62۔ طبرانی نے ابوالاسود الدؤلی اور زادان الکندی رحمہما اللہ دونوں سے روایت کیا کہ ہم نے علی ؓ سے کہا کہ ہم کو اپنے اصحاب کے بارے میں بتائیے تو آپ نے ان کے مناقب بیان کیے۔ ہم نے عرض کیا ہم کو اپنے بارے میں بھی کچھ بیان کیجیے تو آپ نے فرمایا کہ رک جاؤ اللہ تعالیٰ نے اپنا تزکیہ یعنی اپنی پاکیزگی بیان کرنے سے منع فرمایا۔ ایک آدمی نے ان سے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آیت وامابنعمۃ ربک فحدث تو فرمایا بیشک میں اپنے رب کی نعمت کو بیان کروں گا۔ اللہ کی قسم جب بھی میں سوال کرتا تھا تو مجھے دے دیا جاتا ہے اور جب میں خاموش ہوجاتا ہوں تو مجھے پہلے ہی دے دیا جاتا ہے
Dure-Mansoor - 93 : 11