فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 88
قَالَ یٰقَوْمِ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كُنْتُ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ رَزَقَنِیْ مِنْهُ رِزْقًا حَسَنًا١ؕ وَ مَاۤ اُرِیْدُ اَنْ اُخَالِفَكُمْ اِلٰى مَاۤ اَنْهٰىكُمْ عَنْهُ١ؕ اِنْ اُرِیْدُ اِلَّا الْاِصْلَاحَ مَا اسْتَطَعْتُ١ؕ وَ مَا تَوْفِیْقِیْۤ اِلَّا بِاللّٰهِ١ؕ عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ اِلَیْهِ اُنِیْبُ﴿88﴾
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اَرَءَيْتُمْکیا تم دیکھتے ہو (کیا خیال ہے)
- اِنْاگر
- كُنْتُمیں ہوں
- عَلٰيپر
- بَيِّنَةٍروشن دلیل
- مِّنْسے
- رَّبِّيْاپنا رب
- وَرَزَقَنِيْاور اس نے مجھے روزی دی
- مِنْهُاپنی طرف سے
- رِزْقًاروزی
- حَسَنًااچھی
- وَمَآ اُرِيْدُاور میں نہیں چاہتا
- اَنْکہ
- اُخَالِفَكُمْمیں اس کے خلاف کروں
- اِلٰيطرف
- مَآ اَنْهٰىكُمْجس سے میں تمہیں روکتا ہوں
- عَنْهُاس سے
- اِنْنہیں
- اُرِيْدُمیں چاہتا
- اِلَّامگر (صرف)
- الْاِصْلَاحَاصلاح
- مَاجو (جسقدر)
- اسْتَطَعْتُمجھ سے ہوسکے
- وَمَااور نہیں
- تَوْفِيْقِيْٓمیری توفیق
- اِلَّامگر (صرف)
- بِاللّٰهِاللہ سے
- عَلَيْهِاس پر
- تَوَكَّلْتُمیں نے بھروسہ کیا
- وَاِلَيْهِاور اسی کی طرف
- اُنِيْبُمیں رجوع کرتا ہوں
Translation · Fahm-ul-Quran
اس نے کہا اے میری قوم ! کیا تم نے غور کیا یہ کہ میں اپنے رب کی طرف سے ایک واضح دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنے ہاں سے اچھا رزق دیا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ میں تمہاری مخالفت کروں جس سے تمہیں منع کرتا ہوں میں تو اصلاح کرنا چاہتا ہوں جہاں تک ہو سکے اور اس کا انحصار اللہ کی توفیق پر ہے میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ “ (88)