IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 14. Ibrahim · Ayah 9

  1. اَلَمْ یَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَ١ۛؕ۬ وَ الَّذِیْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ١ۛؕ لَا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَرَدُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فِیْۤ اَفْوَاهِهِمْ وَ قَالُوْۤا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَاۤ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ وَ اِنَّا لَفِیْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَاۤ اِلَیْهِ مُرِیْبٍ﴿9﴾

    1. اَلَمْ يَاْتِكُمْکیا تمہیں نہیں آئی
    2. نَبَؤُاخبر
    3. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    4. مِنْ قَبْلِكُمْتم سے پہلے
    5. قَوْمِ نُوْحٍنوح کی قوم
    6. وَّعَادٍاور عاد
    7. وَّثَمُوْدَاور ثمود
    8. وَالَّذِيْنَاور وہ جو
    9. مِنْۢ بَعْدِهِمْان کے بعد
    10. لَا يَعْلَمُهُمْان کی خبر نہیں
    11. اِلَّاسوائے
    12. اللّٰهُاللہ
    13. جَآءَتْهُمْان کے پاس آئے
    14. رُسُلُهُمْان کے رسول
    15. بِالْبَيِّنٰتِنشانیوں کے ساتھ
    16. فَرَدُّوْٓاتو انہوں نے پھیر لئے
    17. اَيْدِيَهُمْاپنے ہاتھ
    18. فِيْٓمیں
    19. اَفْوَاهِهِمْان کے منہ
    20. وَقَالُوْٓااور وہ بولے
    21. اِنَّا كَفَرْنَابیشک ہم نہیں مانتے
    22. بِمَآوہ جو
    23. اُرْسِلْتُمْتمہیں بھیجا گیا
    24. بِهٖاس کے ساتھ
    25. وَاِنَّااور بیشک ہم
    26. لَفِيْالبتہ میں
    27. شَكٍّشک
    28. مِّمَّااس سے جو
    29. تَدْعُوْنَنَآتم ہمیں بلاتے ہو
    30. اِلَيْهِاس کی طرف
    31. مُرِيْبٍتردد میں ڈالتے ہوئے
Translation · Fahm-ul-Quran
کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں آئی جو تم سے پہلے تھے، نوح کی قوم، عاد، ثمود اور ان کی جو ان کے بعد تھے، جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا، ان کے رسول ان کے پاس واضح نشانیاں لے کر آئے انہوں نے اپنے ہاتھ اپنے چہروں پر رکھ لیے اور کہنے لگے بیشک ہم اسے نہیں مانتے جو تم دے کر بھیجے گئے ہو اور بیشک ہم اس چیز کے بارے میں جس کی طرف تم ہم کو بلاتے ہو ایک اضطراب میں ڈالنے والے شک میں مبتلا ہیں۔ “ (9)
Tafseer · Fahm-ul-Quran

ہم اس کے بارے میں شک و شبہات میں مبتلا ہیں۔ چہروں پر ہاتھ رکھنے کا مقصد انبیاء (علیہ السلام) کی دعوت سے نفرت کا اظہار کرنا تھا۔ جس طرح حضرت نوح (علیہ السلام) کی قوم کے منفی کردار کا ذکر کرتے ہوئے بیان ہوا ہے کہ جب حضرت نوح (علیہ السلام) اپنی قوم کو توحید کی دعوت دیتے اور سمجھاتے کہ اے میری قوم اگر تم شرک و خرافات کو چھوڑ دو تو اللہ تعالیٰ تمہارے سابقہ گناہ معاف کرے گا۔ لیکن قوم نے ان کی دعوت قبول کرنے کی بجائے کانوں میں انگلیاں ڈال دیں اور اپنے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپ لیا۔ ( نوح : 7)

مسائل

1۔ اللہ تعالیٰ کی ناشکری نہیں کرنی چاہیے۔ 2۔ ساری کائنات مل کر بھی اللہ تعالیٰ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

3۔ اللہ تعالیٰ ساری کائنات سے بےپروا ہے۔ 4۔ سابقہ امم کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

5۔ اللہ تعالیٰ نے تمام اقوام کے پاس رسول بھیجے۔

تفسیر بالقرآن

شکر کے فائدے اور ناشکری کے نقصانات :

1۔ اگر تم اس کی ناشکری کرو تو اللہ بےپروا ہے اور تعریف والا ہے۔ (ابراہیم : 8)

2۔ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں زیادہ دوں گا اگر ناشکری کرو تو اس کا عذاب بڑا سخت ہے۔ (ابراہیم : 7)

3۔ جو شخص شکر کرتا ہے اس کا فائدہ اسی کو ہے اور جو ناشکری کرتا ہے میرا رب اس سے بےپروا ہے۔ (النمل : 40)