فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 16. An-Nahl · Ayah 118
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا مَا قَصَصْنَا عَلَیْكَ مِنْ قَبْلُ١ۚ وَ مَا ظَلَمْنٰهُمْ وَ لٰكِنْ كَانُوْۤا اَنْفُسَهُمْ یَظْلِمُوْنَ﴿118﴾
- وَاور
- عَلَيپر
- الَّذِيْنَ هَادُوْاجو لوگ یہودی ہوئے (یہودی)
- حَرَّمْنَاہم نے حرام کیا
- مَا قَصَصْنَاجو ہم نے بیان کیا
- عَلَيْكَتم پر (سے)
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَاور
- مَا ظَلَمْنٰهُمْنہیں ہم نے ظلم کیا ان پر
- وَلٰكِنْبلکہ
- كَانُوْٓاوہ تھے
- اَنْفُسَهُمْاپنے اوپر
- يَظْلِمُوْنَظلم کرتے
Translation · Fahm-ul-Quran
” اور جو لوگ یہودی ہوئے ان پر ہم نے وہ چیزیں حرام کیں جو آپ کے سامنے اس سے پہلے بیان کی ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔ “ (118)