IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 123

  1. قَالَ اهْبِطَا مِنْهَا جَمِیْعًۢا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ١ۚ فَاِمَّا یَاْتِیَنَّكُمْ مِّنِّیْ هُدًى١ۙ۬ فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَایَ فَلَا یَضِلُّ وَ لَا یَشْقٰى﴿123﴾

    1. قَالَفرمایا
    2. اهْبِطَاتم دونوں اتر جاؤ
    3. مِنْهَایہاں سے
    4. جَمِيْعًۢاسب
    5. بَعْضُكُمْتم میں سے بعض
    6. لِبَعْضٍبعض کے
    7. عَدُوٌّدشمن
    8. فَاِمَّاپس اگر
    9. يَاْتِيَنَّكُمْتمہارے پاس آئے
    10. مِّنِّيْمیری طرف سے
    11. هُدًىہدایت
    12. فَمَنِتو جس نے
    13. اتَّبَعَپیروی کی
    14. هُدَايَمیری ہدایت
    15. فَلَا يَضِلُّتو نہ وہ گمراہ ہوگا
    16. وَاور
    17. لَا يَشْقٰينہ بدبخت ہوگا
Translation · Fahm-ul-Quran
اور فرمایا تم یہاں سے اتر جاؤ تم ایک دوسرے کے دشمن ہو جب میری طرف سے تمہیں کوئی ہدایت پہنچے۔ جو میری ہدایت کی پیروی کرے گا وہ نہ بھٹکے گا نہ بدبخت ہوگا۔ “ (123)
Tafseer · Fahm-ul-Quran

اندھا کرکے اٹھائیں گے۔ اعراض سے مراد کفر و شرک اور کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کرنا ہے۔ ایسے لوگ دنیا میں کشادہ دست ہونے کے باوجود پریشان رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے رزق سے برکت اٹھا لیتا ہے۔ سب کچھ ہونے کے باوجود یہ دنیا کے حصول کے لیے ہلکان رہتے ہیں۔ انھیں دل کی تونگری حاصل نہیں ہوتی۔ جس کی وجہ سے بہت کچھ ہوتے ہوئے بھی ان کے مال کی ہوس دن بدن بڑھتی جاتی ہے یہاں تک کہ قبر کنارے پہنچ جاتے ہیں۔

(عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ لَیْسَ الْغِنَی عَنْ کَثْرَۃِ الْعَرَضِ ، وَلَکِنَّ الْغِنَی غِنَی النَّفْسِ ) [ رواہ البخاری : باب الْغِنَی غِنَی النَّفْسِ ]

” حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہتونگری دولت کی بہتات سے نہیں بلکہ دل کے غنٰی سے حاصل ہوتی ہے۔ “

مسائل

1۔ اللہ تعالیٰ کی نصیحت سے منہ پھیرنے والے ہمیشہ تنگ رہتے ہیں۔

2۔ اللہ تعالیٰ دنیا پرست لوگوں کو قیامت کے دن اندھا کرکے اٹھائے گا۔

تفسیر بالقرآن

ذکر کا مفہوم اور اس کے فائدے :

1۔ قرآن ذکر ہے۔ ( الحجر : 9) 2۔ نماز ذکر ہے۔ ( العنکبوت : 45)

3۔ اللہ کے ذکر سے دل مطمئن ہوتے ہیں۔ (الرعد : 28) 4۔ نصیحت ذکر ہے۔ ( طٰہٰ : 144)

5۔ اللہ کے ذکر سے غافل لوگوں پر شیطان کا تسلط ہوتا ہے۔ (الزخرف : 36)

6۔ صبح اور شام کثرت سے اللہ کا ذکر کیا کرو۔ (آل عمران : 41) 7۔ اے ایمان والو ! کثرت سے اللہ کو یاد کرو۔ (الاحزاب : 41)

8۔ اللہ کو کثرت کے ساتھ یاد کرو تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ۔ (الجمعۃ : 10 )

9۔ اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والوں کے لیے مغفرت اور بڑا اجر ہے۔ (الاحزاب : 35)