IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 133

  1. وَ قَالُوْا لَوْ لَا یَاْتِیْنَا بِاٰیَةٍ مِّنْ رَّبِّهٖ١ؕ اَوَ لَمْ تَاْتِهِمْ بَیِّنَةُ مَا فِی الصُّحُفِ الْاُوْلٰى﴿133﴾

    1. وَقَالُوْااور وہ کہتے ہیں
    2. لَوْکیوں
    3. لَا يَاْتِيْنَانہیں لاتے
    4. بِاٰيَةٍکوئی نشانی
    5. مِّنْسے
    6. رَّبِّهٖاپنا رب
    7. اَوَکیا
    8. لَمْ تَاْتِهِمْان کے پاس نہیں آئی
    9. بَيِّنَةُواضح نشانی
    10. مَاجو
    11. فِيمیں
    12. الصُّحُفِصحیفے
    13. الْاُوْلٰىپہلے
Translation · Fahm-ul-Quran
” وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اپنے رب کی طرف سے کوئی دلیل کیوں نہیں لاتا ؟ اور کیا ان کے پاس پہلے صحیفوں کا بیان واضح طور پر نہیں آیا۔ “ (133)
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : تقویٰ اختیار کرنے والوں کے مقابلے میں دنیا دار لوگوں کی روش اور ان کا انجام۔

کفار کی عادت تھی اور ہے کہ وہ بار بار ایک ہی بات دھراتے جاتے ہیں۔ اسی بری عادت اور نبی اکرم ﷺ کو پریشان کرنے کی خاطر کفار وقفے، وقفے کے بعد مطالبہ کرتے کہ اگر آپ واقعی سچے نبی ہیں تو کوئی ایسی دلیل اور معجزہ پیش کریں جس سے ہم مجبور ہوجائیں کہ آپ واقعی ہی نبی ہیں۔ قرآن مجید میں اس کے کئی جواب دیے گئے ہیں۔ لیکن اس موقعہ پر صرف اتنا کہنا ہی کافی سمجھا گیا کہ کیا آپ کی نبوت کے ثبوت تورات، انجیل، زبور میں نہیں پائے جاتے۔

مثال کے طور پر توراۃ اور انجیل کے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں جہاں حضرت محمد ﷺ کی آمد کے متعلق صاف اشارات موجود ہیں : استثناء، باب 18، آیت 15 تا 19۔ متی، باب 21، آیت 33 تا 46۔ یوحنا، باب، آیت 19 تا 21۔ یوحنا، باب 14، آیت 15 تا 17 و آیت 25 تا 30، یوحنا، باب 15، آیت 25 تا 26۔ یوحنا، باب 16، آیت 7 تا 15۔

مسائل

1۔ کفار آپ سے نت نئے معجزات طلب کرتے۔ 2۔ آپ کا تذکرہ پہلی کتابوں میں موجود ہے۔

تفسیر بالقرآن

نبی اکرم ﷺ کی نبوت کے ثبوت :

1۔ رسول اللہ ﷺ پوری دنیا کے رسول ہیں۔ (الاعراف : 158) 2۔ رسول اللہ ﷺ سب کے رسول ہیں۔ (سباء : 28)

3۔ رسول اللہ ﷺ مبشر اور نذیر ہیں۔ (الاحزاب : 45)

4۔ رسول اللہ ﷺ رحمت عالم ہیں۔ (الانبیاء : 107)

5۔ رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین ہیں۔ (الاحزاب : 40)