فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 24. An-Noor · Ayah 63
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَیْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا١ؕ قَدْ یَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ یَتَسَلَّلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًا١ۚ فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖۤ اَنْ تُصِیْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ یُصِیْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿63﴾
- لَا تَجْعَلُوْاتم نہ بنا لو
- دُعَآءَبلانا
- الرَّسُوْلِرسول کو
- بَيْنَكُمْاپنے درمیان
- كَدُعَآءِجیسے بلانا
- بَعْضِكُمْاپنے بعض (ایک)
- بَعْضًابعض (دوسرے) کو
- قَدْ يَعْلَمُتحقیق جانتا ہے
- اللّٰهُاللہ
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يَتَسَلَّلُوْنَچپکے سے کھسک جاتے ہیں
- مِنْكُمْتم میں سے
- لِوَاذًانظر بچا کر
- فَلْيَحْذَرِپس چاہیے کہ وہ ڈریں
- الَّذِيْنَجو لوگ
- يُخَالِفُوْنَخلاف کرتے ہیں
- عَنْ اَمْرِهٖٓاس کے حکم سے
- اَنْکہ
- تُصِيْبَهُمْپہنچے ان پر
- فِتْنَةٌکوئی آفت
- اَوْ يُصِيْبَهُمْیا پہنچے ان کو
- عَذَابٌعذاب
- اَلِيْمٌدردناک
فہم القرآن
ربط کلام : معاشرتی آداب کے سلسلہ میں بالخصوص سرورگرامی ﷺ کے آداب کا خیال رکھنا فرض ہے۔
صحابہ کرام ؓ کو یہ بھی ادب سکھلایا گیا کہ رسول اکرم ﷺ سے عرض کرتے ہوئے آپ کو اس طرح نہ بلایا کریں جس طرح آپس میں ایک دوسرے کو بلاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو خوب جانتا ہے جو دکھلاوے کے لیے آپ کی مجلس میں حاضر ہوتے ہیں پھر کسی نہ کسی بہانہ سے چپکے سے کھسک جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو اللہ کے رسول کی نافرمانی سے بچنا چاہیے۔ جو لوگ اللہ کے رسول کی نافرمانی کرتے ہیں ان لوگوں کو اس بات سے ڈرنا چاہیے کہ رسول ﷺ کی نافرمانی کے نتیجہ میں انہیں کوئی بڑی مصیبت آپہنچے یا وہ عذاب الیم میں مبتلا کیے جائیں۔ اللہ کے رسول کی نافرمانی کرنے والوں کو یہ بات پوری طرح معلوم ہونا چاہیے کہ آسمانوں کا چپہ چپہ اور زمین کا ذرہ ذرہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ وہ تمہاری جلوت، خلوت، نیت اور ہر حرکت کو جانتا ہے (لَاتَجْعَلُوْا دُعَاء الرَّسُوْلٍ ) کے مفسرین نے تین معنٰی لیے ہیں۔ 1 صحابہ کرام ﷺ کو سمجھایا گیا کہ جس طرح تم ایک دوسرے کو آواز دیتے ہو رسول معظم ﷺ کو اس طرح آواز نہ دیا کرو (الحجرات : 3) اس آیت میں ان لوگوں کو ان الفاظ میں سرزنش کی گئی جنہوں نے رسول کریم ﷺ کے حجرے سے باہر اونچی آواز سے یہ الفاظ کہے۔