فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 37
اِرْجِعْ اِلَیْهِمْ فَلَنَاْتِیَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمْ بِهَا وَ لَنُخْرِجَنَّهُمْ مِّنْهَاۤ اَذِلَّةً وَّ هُمْ صٰغِرُوْنَ﴿37﴾
- اِرْجِعْتو لوٹ جا
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- فَلَنَاْتِيَنَّهُمْہم ضرور لائیں گے ان پر
- بِجُنُوْدٍایسا لشکر
- لَّا قِبَلَنہ طاقت ہوگی
- لَهُمْان کو
- بِهَااس کی
- وَلَنُخْرِجَنَّهُمْہم ضرور نکالدیں گے انہیں
- مِّنْهَآوہاں سے
- اَذِلَّةًذلیل کر کے
- وَّهُمْاور وہ
- صٰغِرُوْنَخوار ہوں گے
Translation · Fahm-ul-Quran
اپنے بھیجنے والوں کی طرف واپس جاؤ ہم ان پر ایسے لشکر لے کر آئیں گے جن کا وہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ اور ہم انہیں ایسی ذلّت کے ساتھ وہاں سے نکالیں گے کہ وہ رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔ “ (37)