IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 28. Al-Qasas · Ayah 29

  1. فَلَمَّا قَضٰى مُوْسَى الْاَجَلَ وَ سَارَ بِاَهْلِهٖۤ اٰنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّوْرِ نَارًا١ۚ قَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِخَبَرٍ اَوْ جَذْوَةٍ مِّنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُوْنَ﴿29﴾

    1. فَلَمَّاپھر جب
    2. قَضٰىپوری کردی
    3. مُوْسَىموسیٰ
    4. الْاَجَلَمدت
    5. وَسَارَاور چلا وہ
    6. بِاَهْلِهٖٓساتھ اپنے گھروالی
    7. اٰنَسَاس نے دیکھی
    8. مِنْسے
    9. جَانِبِطرف
    10. الطُّوْرِکوہ طور
    11. نَارًاایک آگ
    12. قَالَاس نے کہا
    13. لِاَهْلِهِاپنے گھر والوں سے
    14. امْكُثُوْٓاتم ٹھہرو
    15. اِنِّىْٓ اٰنَسْتُبیشک میں نے دیکھی
    16. نَارًاآگ
    17. لَّعَلِّيْٓشاید میں
    18. اٰتِيْكُمْمیں لاؤں تمہارے لیے
    19. مِّنْهَااس سے
    20. بِخَبَرٍکوئی خبر
    21. اَوْ جَذْوَةٍیا چنگاری
    22. مِّنَ النَّارِآگ سے
    23. لَعَلَّكُمْتاکہ تم
    24. تَصْطَلُوْنَآگ تاپو
Translation · Fahm-ul-Quran
” جب موسیٰ نے مدت پوری کردی اور وہ اپنے اہل و عیال کو لے کر واپس چلے تو طور کی جانب اسے آگ نظر آئی۔ اس نے اپنے گھروالوں سے کہا ٹھہرو میں نے آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے کوئی خبر لے آؤں یا اس آگ سے کوئی انگارہ ہی اٹھا لاؤں۔ جسے آپ تاپیں۔ “ (29)
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کا اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنے وطن واپس آنا۔

قرآن مجید اور حدیث مبارکہ میں اس بات کی وضاحت موجود نہیں کہ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے معاہدہ کے مطابق آٹھ سال پورے کیے یا اختیاری مدت کے مطابق دس (10) سال مدین میں گزارے

قرآن مجید کا ارشاد ہے کہ جب موسیٰ (علیہ السلام) نے مدّت پوری کرلی تو حضرت شعیب (علیہ السلام) سے اجازت لے کر اپنی اہلیہ کے ساتھ مصر کی طرف روانہ ہوئے راستہ میں طور پہاڑ کے دامن میں انھوں نے جلتی ہوئی آگ دیکھی۔ اپنی اہلیہ سے فرمایا کہ تم ٹھہرو میں وہ آگ دیکھ رہا ہوں وہاں سے راستہ کی معلومات حاصل کروں یا آگ کے کچھ انگارے لاؤں تاکہ تم تاپ سکو۔ جب موسیٰ (علیہ السلام) اس آگ کے قریب پہنچے تو انھیں اس وادی کے دائیں جانب سے بابرکت جگہ میں ایک درخت سے آواز دی گئی اے موسیٰ (علیہ السلام) ! یقیناً میں اللہ ہوں سب جہانوں کا رب ہوں۔

” موسیٰ وہاں پہنچے تو پکارا گیا اے موسیٰ ۔ میں ہی تیرا رب ہوں تو اپنے جوتے اتار دے تو وادی مقدس طویٰ میں پہنچ چکا ہے اور میں نے تجھ کو چن لیا ہے جو کچھ وحی کی جاتی ہے توجہ سے سنو۔ میں ہی اللہ ہوں۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں پس میری بندگی کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔ “ ( طٰہٰ : 11 تا 14 )