IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 26

  1. اَوَ لَمْ یَهْدِ لَهُمْ كَمْ اَهْلَكْنَا مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنَ الْقُرُوْنِ یَمْشُوْنَ فِیْ مَسٰكِنِهِمْ١ؕ اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیٰتٍ١ؕ اَفَلَا یَسْمَعُوْنَ﴿26﴾

    1. اَوَکیا
    2. لَمْ يَهْدِہدایت نہ ہوئی
    3. لَهُمْان کے لیے
    4. كَمْ اَهْلَكْنَاہم نے کتنی ہلاک کیں
    5. مِنْ قَبْلِهِمْان سے قبل
    6. مِّنَسے
    7. الْقُرُوْنِامتیں
    8. يَمْشُوْنَوہ چلتے ہیں
    9. فِيْمیں
    10. مَسٰكِنِهِمْ ۭان کے گھر (جمع)
    11. اِنَّبیشک
    12. فِيْ ذٰلِكَاس میں
    13. لَاٰيٰتٍ ۭالبتہ نشانیاں
    14. اَفَلَا يَسْمَعُوْنَتو کیا وہ سنتے نہیں
Translation · Fahm-ul-Quran
اور کیا ان لوگوں کو معلوم نہیں کہ ان سے پہلے ہم کتنی قوموں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کی جگہوں میں یہ چلتے پھرتے ہیں اس میں بڑی نشانیاں ہیں کیا پھر بھی یہ توجہ سے نہیں سنتے
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : حق اور انبیاء (علیہ السلام) کے ساتھ اختلاف کرنے والوں کا انجام۔

حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ اختلاف کرنے والے فرعون، ہامان، قارون اور ان کے ساتھیوں کا کیا انجام ہوا اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کے بعد آنے والے انبیاء (علیہ السلام) کے ساتھ جن لوگوں نے اختلاف کیا ان کا حشر دیکھنا چاہو تو دنیا کی تاریخ پڑھو اور چل پھر کر ان کے مقامات دیکھو۔ تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ جن کے اقتدار کا پھریرا چار سو لہرا رہا تھا۔ رب ذوالجلال کا حکم نازل ہوا تو ان کا نام ونشان مٹا دیا گیا۔ قوم عاد، قوم صالح اور قوم مدین عرب کے علاقہ میں شامل تھیں۔ مکہ والے تجارت کے لیے سفر کرتے تو ان کے کھنڈرات سے گزرتے تھے۔ ان کے واقعات میں عبرت کے بہت سے اسباق ہیں مگر ان لوگوں کے لیے جو عبرت کی نگاہ سے دیکھتے اور نصیحت پانے کے لیے سنتے ہیں۔ قرن سے مراد کسی قوم کے اقتدار کا دورانیہ، ایک نسل یا ایک صدی شمار کیا جاتا ہے۔

مسائل

1۔ تباہ ہونے والی اقوام اپنے سے بعد والی اقوام کے لیے نشان عبرت ہیں۔ 2۔ قوموں کے انجام میں عبرت پنہاں ہوتی ہے۔

تفسیر بالقرآن

اقوام کی تباہی :

1۔ اللہ تعالیٰ نے بہت سی اقوام کو تباہ کیا۔ (الانعام : 6) 2۔ جب تم سے پہلے لوگوں نے ظلم کیا تو ہم نے ان کو تباہ کردیا۔ (یونس : 13)

3۔ قوم نوح طوفان کے ذریعے ہلاک ہوئی۔ (الاعراف : 136) 4۔ ثمود زور دار آواز کے ساتھ ہلاک کیے گئے۔ (الحاقۃ : 5)

5۔ عاد زبر دست آندھی کے ذریعے ہلاک ہوئے۔ (الحاقۃ : 6) 6۔ (آل فرعون کو سمند میں ڈبو دیا گیا۔ ( ٍیونس : 90)

Fahm-ul-Quran - As-Sajda 32:26