IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 33. Al-Ahzaab · Ayah 70

  1. یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ﴿70﴾

    1. يٰٓاَيُّهَااے
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُواایمان والو
    3. اتَّقُوا اللّٰهَاللہ سے ڈرو
    4. وَقُوْلُوْااور کہو
    5. قَوْلًابات
    6. سَدِيْدًاسیدھی
Translation · Fahm-ul-Quran
اے ایمان لانے والو ! اللہ سے ڈرو اور بات ٹھیک کیا کرو
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : جاری خطاب کی ابتدا میں مومنوں کو ایک دوسرے کو اذّیت دینے سے منع کیا گیا ہے۔ یہاں اسی فرمان کا تتّمہ ہورہا ہے۔

اے مومنو ! ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور ایک دوسرے سے ہمیشہ صاف اور سیدھی بات کیا کرو۔ اگر تم صاف اور سیدھی بات کا طریقہ اپناؤ گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے کردار کی اصلاح فرمائے گا۔ جس کے بدلے تمہارے گناہ معاف کیے جائیں گے۔ تمہارے رب کی طرف سے یہ کھلی اور عام دعوت ہے کہ جو بھی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ بڑی کامیابی پائے گا۔ یہ آیات ان آیات میں شامل ہیں جنہیں نبی اکرم ﷺ خطبہ نکاح میں پڑھا کرتے تھے۔ ان میں تین ہدایات دی گئی ہیں۔

1 انسان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے ڈرنا چاہیے۔ 2 ہمیشہ صاف اور سیدھی بات کرنی چاہیے۔

3 ہر حال میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرنا فرض ہے۔

تفسیر بالقرآن

اللہ سے ڈرنے کا حکم اور اس کے فائدے :

1۔ (النساء : 77۔ یٰسین : 11۔ آل عمران : 175۔ البقرہ : 189۔ الاحزاب : 70۔ المائدۃ : 100۔ الحجرات : 10۔ النساء : 1)