Fahm-ul-Quran - An-Nisaa : 169
اِلَّا طَرِیْقَ جَهَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ یَسِیْرًا
اِلَّا : مگر طَرِيْقَ : راستہ جَهَنَّمَ : جہنم خٰلِدِيْنَ : رہیں گے فِيْهَآ : اس میں اَبَدًا : ہمیشہ وَكَانَ : اور ہے ذٰلِكَ : یہ عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر يَسِيْرًا : آسان
سوائے جہنم کی راہ کے جس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور ایسا کرنا اللہ پر بہت آسان ہے۔ “ (169)
کفار اور مشرکین ہمیشہ جہنم میں رہیں گے : (وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَکَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَآ اُولٰٓءِکَ اَصْحٰبُ النَّارِ ھُمْ فِیْھَا خٰلِدُوْنَ )[ البقرۃ : 39] ” وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اور ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں وہ آگ والے ہیں اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔ “ (اِنَّہٗ مَنْ یُّشْرِکْ باللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَ مَاْوٰاہ النَّارُوَ مَا للظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ ) [ المائدۃ : 72] ” جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اس کے لیے جنت حرام ہے اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا۔ “ مسائل 1۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے اور لوگوں کو حق سے روکنے والے گمراہ ہیں۔ 2۔ ظلم اور کفر کرنے والوں کو اللہ معاف نہیں فرمائے گا۔ 3۔ کافروں کے لیے جہنم کا دائمی عذاب ہے۔ 4۔ اللہ تعالیٰ کے لیے کفار کو عذاب دینا مشکل نہیں۔ تفسیر بالقرآن کفار کے لیے معافی نہیں : 1۔ موت کی تمنا پوری نہ ہوگی۔ (البقرۃ : 94) 2۔ عذر قبول نہ ہوگا۔ (البقرۃ : 123) 3۔ سفارش قبول نہ ہوگی۔ (البقرۃ : 123) 4۔ جہنم میں رخصت نہ ہوگی۔ (طہ : 74) 5۔ جہنم سے نہیں نکل سکیں گے۔ (البقرۃ : 167) 6۔ فدیہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ (آل عمران : 91) 7۔ دنیا میں واپس نہیں آسکیں گے۔ (السجدۃ : 12)
Top