IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 40

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ یُلْحِدُوْنَ فِیْۤ اٰیٰتِنَا لَا یَخْفَوْنَ عَلَیْنَا١ؕ اَفَمَنْ یُّلْقٰى فِی النَّارِ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ یَّاْتِیْۤ اٰمِنًا یَّوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِعْمَلُوْا مَا شِئْتُمْ١ۙ اِنَّهٗ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴿40﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَبیشک جو لوگ
    2. يُلْحِدُوْنَکج روی کرتے ہیں
    3. فِيْٓ اٰيٰتِنَاہماری آیات سے
    4. لَا يَخْفَوْنَوہ پوشیدہ نہیں
    5. عَلَيْنَا ۭہم پر
    6. اَفَمَنْ يُّلْقٰىتو کیا جو ڈالا جائے
    7. فِي النَّارِآگ میں
    8. خَيْرٌبہتر
    9. اَمْیا
    10. مَّنْ يَّاْتِيْٓجو آئے
    11. اٰمِنًاامان کے ساتھ
    12. يَّوْمَ الْقِيٰمَةِ ۭروز قیامت
    13. اِعْمَلُوْاتم کرو
    14. مَا شِئْتُمْ ۙجو تم چاہو
    15. اِنَّهٗ بِمَابیشک وہ جو
    16. تَعْمَلُوْنَتم کرتے ہو
    17. بَصِيْرٌدیکھنے والا
Translation · Fahm-ul-Quran
جو لوگ ہماری آیات کے ساتھ کج روی کرتے ہیں وہ ہم سے پوشیدہ نہیں، کیا وہ شخص بہتر ہے جو آگ میں جھونکا جائے گا یا وہ بہتر ہے جو قیامت کے دن پرسکون حاضر ہوگا تم جو چاہو اختیار کرو۔ تمہاری حرکات کو اللہ خوب دیکھ رہا ہے
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : دلائل اور حقائق کو جھٹلانے والے لوگوں کا انجام۔

اللہ تعالیٰ نے توحید و رسالت اور قیامت کے دن لوگوں کو زندہ کرنے کے سینکڑوں دلائل دیئے ہیں جن میں عقلی ور نظری دلائل بھی شامل ہیں۔ نظری دلائل میں سے آسمان سے بارش نازل کرنا اور اس کے ذریعے زمین سے ہر قسم کی نباتات کو اگانا ہے۔ کافر ہو یا مسلمان ہر کوئی مانتا ہے کہ بارش نازل کرنا اور زمین سے نباتات کو اگانا صرف اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ مگر اس کے باوجود کافر ” اللہ “ کی ذات کا انکار کرتا ہے اور مشرک اسکے ساتھ دوسروں کو شریک بناتا ہے۔ اور اس کی آیات کو غلط معانی پہنچاتے ہیں ایسے لوگ اور ان کے خیالات اللہ تعالیٰ سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ بھلا جو شخص جہنّم کی آگ میں ڈالا جائے گا وہ بہتر ہے یا جو قیامت کے دن امن و سکون سے ہوگا وہ بہتر ہے ؟ ٹھوس دلائل اور واضح حقائق ہونے کے باوجود کافر اور مشرک نہیں مانتے تو انہیں انتباہ فرمائیں کہ جو چاہوعمل کرو لیکن اس بات پر یقین رکھو کہ جو بھی تم عمل کرو گے اللہ تعالیٰ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ یہاں توحید و رسالت اور قیامت کا انکار کرنے والوں کے لیے ” اِلْحَادْ “ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جس کا معنٰی ہے کہ ” اللہ “ کے احکام اور ارشادات کی غلط تأویل کرنا اور اس پر اصرار کرنا۔ جس طرح بےدین سائنسدان ایٹم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ دنیا کو پیدا کرنے والا کوئی نہیں۔ مادہ خود بخود اپنی حالت بدلتارہتا ہے اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا اور اس کی کوئی ابتدا اور انتہا نہیں۔ مشرک یہ کہہ کر ” اللہ “ کی ذات اور صفات کا انکار کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بزرگوں کی ریاضت سے خوش ہو کر انہیں اپنی خدائی میں شامل کر رکھا ہے۔ اسی طرح کافر اپنے کفر اور مشرک اپنے شرک پر اصرار کرتا ہے۔

مسائل

1۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیات کی من گھڑت تاویلیں کرتے ہیں حقیقت میں وہ کج روی کا شکار ہیں۔

2۔ اللہ تعالیٰ سے کسی کی نیت اور عمل پوشیدہ نہیں رہتا۔

3۔ کیا جہنّم کی آگ میں جانا بہتر ہے یا ہر قسم کے خوف سے مامون ہونا بہتر ہے ؟

4۔ لوگ جو بھی عمل کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اسے دیکھتا اور جانتا ہے۔

تفسیر بالقرآن

اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا اور دیکھتا ہے :

1۔ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کی خیانت کو جانتا ہے۔ (البقرۃ : 187)

2۔ ہر ایک کی نماز اور تسبیح اللہ جانتا ہے۔ (النور : 41) 3۔ اللہ تعالیٰ دلوں کے بھید جانتا ہے۔ (المائدۃ : 7)

4۔ اللہ پر بھروسہ کیجیے کیونکہ وہ سنتا اور جانتا ہے۔ (الانفال : 61)

5۔ اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔ (النور : 18) 6۔ اللہ دیکھنے والا ہے جو لوگ عمل کرتے ہیں۔ (آل عمران : 163)

7۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور جو کچھ زمین میں ہے۔ (الحجرات : 16)

8۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کے باطن اور ظاہر کو جانتا ہے وہی غیب کو جاننے والا ہے۔ (التوبۃ : 78)

9۔ کیا آپ نہیں جانتے اللہ آسمان و زمین کی ہر چیز کو جانتا ہے۔ (الحج : 70)

10۔ اللہ تعالیٰ کے لیے مثالیں بیان نہ کرو اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ (النحل : 74)

11۔ اس بات کو اچھی طرح جان لو کہ اللہ تمہارے دلوں میں پیدا ہونے والے خیالات سے واقف ہے۔ (البقرۃ : 235)

12۔ اللہ سے ڈرؤ اور جان لو کہ اللہ تمہارے اعمال کو دیکھنے والا ہے۔ (البقرۃ : 233)

13۔ اللہ ہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور وہی تمہارے اعمال کو دیکھنے والا ہے۔ (آل عمران : 156)

14۔ بیشک جو وہ عمل کرتے ہیں اللہ اس کی خبر رکھنے والا ہے۔ (ھود : 111)