IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 42. Ash-Shura · Ayah 25

  1. وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ﴿25﴾

    1. وَهُوَ الَّذِيْاور وہ اللہ وہ ذات ہے
    2. يَقْبَلُجو قبول کرتا ہے
    3. التَّوْبَةَتوبہ کو
    4. عَنْ عِبَادِهٖاپنے بندوں سے
    5. وَيَعْفُوْااور درگزر کرتا ہے
    6. عَنِ السَّيِّاٰتِبرائیوں سے
    7. وَيَعْلَمُ مَااور وہ جانتا ہے جو
    8. تَفْعَلُوْنَتم کرتے ہو
Translation · Fahm-ul-Quran
وہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور برائیوں سے درگزر فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو اسے سب کچھ معلوم ہے
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : اسلام کے مخالفین کو تو بہ کرنے کی ترغیب۔

اہل مکہ کے الزام کی تردید کرنے اور قرآن مجید کو ہر قسم کی دست برد سے محفوظ ثابت کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اہل مکہ کو ترغیب دی گئی ہے کہ اے مکہ والو ! نبی کریم ﷺ پر الزام لگانے سے باز آجاؤ اور اپنے رب کے حضور سچی توبہ کرو اور یقین کرو کہ تمہارا رب توبہ قبول کرنے اور گناہوں کو معاف کرنے والا ہے۔ جو لوگ ایمان لائے اور صالح اعمال کرنے والے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو قبول کرنے کے ساتھ اپنے فضل سے بہت کچھ عطا فرماتا ہے۔ جو کافر ہیں ان کے لیے شدید عذاب وگا۔ پوری طرح جان لو ! جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے صاحب ایمان اور صالح کردار لوگوں کو انعامات کی خوشخبری سنائی ہے۔ 1 اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے۔ 2 اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرتا ہے۔ 3 اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں کی دعاؤں کو مستجاب فرماتا ہے۔ 4 اللہ تعالیٰ لوگوں کی دعاؤں سے بڑھ کر انہیں عطا کرتا ہے۔ اس کے فضل کی انتہا دیکھیے کہ وہ نہ صرف اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرتا ہے بلکہ ان کے گناہوں کو نیکیوں میں تبدیل کردیتا ہے۔ (الفرقان : 70)