فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 6. Al-An'aam · Ayah 146
وَ عَلَى الَّذِیْنَ هَادُوْا حَرَّمْنَا كُلَّ ذِیْ ظُفُرٍ١ۚ وَ مِنَ الْبَقَرِ وَ الْغَنَمِ حَرَّمْنَا عَلَیْهِمْ شُحُوْمَهُمَاۤ اِلَّا مَا حَمَلَتْ ظُهُوْرُهُمَاۤ اَوِ الْحَوَایَاۤ اَوْ مَا اخْتَلَطَ بِعَظْمٍ١ؕ ذٰلِكَ جَزَیْنٰهُمْ بِبَغْیِهِمْ١ۖ٘ وَ اِنَّا لَصٰدِقُوْنَ﴿146﴾
- وَعَلَياور پر
- الَّذِيْنَوہ جو کہ
- هَادُوْایہودی ہوئے
- حَرَّمْنَاہم نے حرام کردیا
- كُلَّہر ایک
- ذِيْ ظُفُرٍناخن والا جانور
- وَمِنَ الْبَقَرِاور گائے سے
- وَالْغَنَمِاور بکری
- حَرَّمْنَاہم نے حرام کردی
- عَلَيْهِمْان پر
- شُحُوْمَهُمَآان کی چربیاں
- اِلَّاسوائے
- مَا حَمَلَتْجو اٹھاتی ہو (لگی ہو)
- ظُهُوْرُهُمَآان کی پیٹھ (جمع)
- اَوِ الْحَوَايَآیا انتڑیاں
- اَوْیا
- مَا اخْتَلَطَجو ملی ہو
- بِعَظْمٍہڈی سے
- ذٰلِكَیہ
- جَزَيْنٰهُمْہم نے ان کو بدلہ دیا
- بِبَغْيِهِمْان کی سرکشی کا
- وَاِنَّااور بیشک ہم
- لَصٰدِقُوْنَسچے ہیں
Translation · Fahm-ul-Quran
” اور جو لوگ یہودی بن گئے ان پر ہم نے ہر ناخن والا جانور حرام کردیا اور گائیوں اور بکریوں میں سے ہم نے ان پر دونوں کی چربی حرام کردی سوائے اس کے جو ان کی پشتیں یا انتڑیاں اٹھائے ہوں یا جو ہڈی کے ساتھ ملی ہو۔ یہ ہم نے انہیں ان کی سرکشی کی سزادی تھی یقیناً ہم سچے ہیں۔ (146)