فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 66. At-Tahrim · Ayah 4
اِنْ تَتُوْبَاۤ اِلَى اللّٰهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوْبُكُمَا١ۚ وَ اِنْ تَظٰهَرَا عَلَیْهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوْلٰىهُ وَ جِبْرِیْلُ وَ صَالِحُ الْمُؤْمِنِیْنَ١ۚ وَ الْمَلٰٓئِكَةُ بَعْدَ ذٰلِكَ ظَهِیْرٌ﴿4﴾
- اِنْ تَتُوْبَآاگر تم دونوں توبہ کرتی ہو
- اِلَى اللّٰهِاللہ کی طرف
- فَقَدْ صَغَتْتو تحقیق کج ہوگئے ۔ جھک پڑے
- قُلُوْبُكُمَاتم دونوں کے دل
- وَاِنْ تَظٰهَرَااور اگر تم ایک دوسرے کی مدد کرو گی
- عَلَيْهِآپ کے خلاف
- فَاِنَّ اللّٰهَپس بیشک اللہ تعالیٰ
- هُوَوہ
- مَوْلٰىهُاس کامولا ہے
- وَجِبْرِيْلُاور جبرائیل
- وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِيْنَاور صالح اہل ایمان
- وَالْمَلٰٓئِكَةُاور فرشتے
- بَعْدَ ذٰلِكَاس کے بعد
- ظَهِيْرٌمددگار
Translation · Fahm-ul-Quran
اگر تم دونوں اللہ سے توبہ کرتی ہو تو یہ تمہارے لیے بہتر ہے کیونکہ تمہارے دل سیدھی راہ سے ہٹ گئے ہیں اور اگر نبی کے مقابلہ میں تم نے جتھہ بندی کی تو جان رکھو کہ اللہ اس کا مولیٰ ہے اور اس کے بعد جبریل اور تمام صالح اہل ایمان اور سب ملائکہ اس کے ساتھی اور مددگار ہیں