فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 94
یَعْتَذِرُوْنَ اِلَیْكُمْ اِذَا رَجَعْتُمْ اِلَیْهِمْ١ؕ قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّاَنَا اللّٰهُ مِنْ اَخْبَارِكُمْ١ؕ وَ سَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿94﴾
- يَعْتَذِرُوْنَعذر لائیں گے
- اِلَيْكُمْتمہارے پاس
- اِذَاجب
- رَجَعْتُمْتم لوٹ کر جاؤگے
- اِلَيْهِمْان کی طرف
- قُلْآپ کہ دیں
- لَّا تَعْتَذِرُوْاعذر نہ کرو
- لَنْ نُّؤْمِنَہرگز ہم یقین نہ کریں گے
- لَكُمْتمہارا
- قَدْ نَبَّاَنَاہمیں بتاچکا ہے
- اللّٰهُاللہ
- مِنْ اَخْبَارِكُمْتمہاری سب خبریں (حالات)
- وَسَيَرَىاور ابھی دیکھے گا
- اللّٰهُاللہ
- عَمَلَكُمْتمہارے عمل
- وَرَسُوْلُهٗاور اس کا رسول
- ثُمَّپھر
- تُرَدُّوْنَتم لوٹائے جاؤگے
- اِلٰىطرف
- عٰلِمِجاننے والا
- الْغَيْبِپوشیدہ
- وَالشَّهَادَةِاور ظاہر
- فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ تمہیں جتا دے گا
- بِمَاوہ جو
- كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
فہم القرآن
ربط کلام : دسویں پارے کے آخر اور اس آیت سے پہلے یہ فرمایا گیا ہے کہ جن منافقوں نے غزوہ تبوک میں شرکت نہیں کی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہر ثبت کردی ہے۔ اب وہ جہاد کی فضیلت اور دین کی حقیقت کو نہیں جان سکتے۔ لہٰذا یہ لوگ آپ کی واپسی پر معذرت کریں تو ان کی معذرت قبول نہ کی جائے۔
منافقوں کا اندازہ اور ان کی تمنا یہ تھی کہ سلطنت روما کا فرماں روا مسلمانوں کی طاقت کو اس طرح کچل ڈالے گا کہ یہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے لیکن روم کے لشکر مسلمانوں کی تاب نہ لاسکے اور انھوں نے اپنی پسپائی میں خیر سمجھی۔ نبی اکرم ﷺ نے رومیوں کا تعاقب کرنے کی بجائے کچھ دن محاذ پر قیام فرمایا اور بالآخر لشکر اسلام کو واپسی کا حکم دیا۔ منافقین کو اس صورت حال کی خبر پہنچی تو انھوں نے آپ ﷺ کی واپسی پر روایتی حیلہ سازیوں سے آپ کی خدمت میں معذرتیں پیش کرنا