تفسیرِ جلالین
Tafseer-e-Jalalain · 4. An-Nisaa · Ayah 41
فَكَیْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۭ بِشَهِیْدٍ وَّ جِئْنَا بِكَ عَلٰى هٰۤؤُلَآءِ شَهِیْدًا٢ؕؐ﴿41﴾
- فَكَيْفَپھر کیسا۔ کیا
- اِذَاجب
- جِئْنَاہم بلائیں گے
- مِنْسے
- كُلِّ اُمَّةٍہر امت
- بِشَهِيْدٍایک گواہ
- وَّجِئْنَااور بلائیں گے
- بِكَآپ کو
- عَلٰيپر
- هٰٓؤُلَآءِان کے
- شَهِيْدًاگواہ
Translation · Tafseer-e-Jalalain
بھلا اس دن کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے احوال بتانے والے کو بلائیں گے اور تم کو ان لوگوں کا (حال بتانے کو) گواہ طلب کریں گے
Tafseer · Tafseer-e-Jalalain
فکَیْفَ اذا جِئْنا مِنْ کُلِّ اُمّةٍ بشھیدٍ وجِئْنَا بکَ علیٰ ھٰؤ لا ئِ شَھِیْدًا، ہر امت میں سے اس کا پیغمبر اللہ کی بارگاہ میں گواہی دیگا کہ یا اللہ ہم نے تیرا پیغام اپنی قوم کو پہنچا دیا تھا اب انہوں نے نہیں مانا تو ہمارا کیا قصور ؟ پھر ان سب پر نبی کریم ﷺ گواہی دیں گے یا اللہ یہ سچے ہیں اور آپ یہ گواہی قرآن کی بنیاد پر دیں گے جس میں گذشتہ تمام امتوں اور ان کے نبیوں کے حالات بیان فرمائے ہیں جن میں اس بات کی شہادت دی گئی ہے کہ تمام نبیوں نے خدائی پیغام اپنی اپنی امتوں کو کما حقہ پہنچا دیا۔