Jawahir-ul-Quran - An-Noor : 34
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا مِّنَ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَ مَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِیْنَ۠   ۧ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اَنْزَلْنَآ : ہم نے نازل کیے اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف اٰيٰتٍ : احکام مُّبَيِّنٰتٍ : واضح وَّ مَثَلًا : اور مثالیں مِّنَ : سے الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو خَلَوْا : گزرے مِنْ قَبْلِكُمْ : تم سے پہلے وَمَوْعِظَةً : اور نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
اور ہم نے اتاریں تمہاری طرف آیتیں40 کھلی ہوئی اور کچھ حال ان کا جو ہوچکے تم سے پہلے اور نصیحت ڈرنے والوں کو
40:۔ ” ولقد انزلنا الخ “۔ دوسری بار ترغیب مع تخویف دنیوی ” ایت مبینت “ دلائل توحید، اصلاح معاشرہ کے لیے احکام بیان کرنے بعد اصل مدعا کی طرف اشارہ ہے ” ومثلا من الذین الخ “ گذشتہ لوگوں کے قصص و امثال تاکہ خدا سے ڈرنے والے اور انابت کرنے والے لوگ ان سے نصیحت و عبرت حاصل کریں۔
Top