Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 12
اِنَّا نَحْنُ نُحْیِ الْمَوْتٰى وَ نَكْتُبُ مَا قَدَّمُوْا وَ اٰثَارَهُمْ١ۣؕ وَ كُلَّ شَیْءٍ اَحْصَیْنٰهُ فِیْۤ اِمَامٍ مُّبِیْنٍ۠   ۧ
اِنَّا نَحْنُ : بیشک ہم نُحْيِ : زندہ کرتے ہیں الْمَوْتٰى : مردے وَنَكْتُبُ : اور ہم لکھتے ہیں مَا قَدَّمُوْا : جو انہوں نے آگے بھیجا (عمل) وَاٰثَارَهُمْ ڳ : اور ان کے اثر (نشانات) وَكُلَّ : اور ہر شَيْءٍ : شے اَحْصَيْنٰهُ : ہم نے اسے شمار کر رکھا ہے فِيْٓ : میں اِمَامٍ مُّبِيْنٍ : کتاب روشن (لوح محفوظ
ہم ہیں جو زندہ کرتے ہیں مردوں کو8 اور لکھتے ہیں جو آگے بھیج چکے اور جو نشان ان کے پیچھے رہے اور ہر چیز گن لی ہے ہم نے ایک کھلی اصل میں
8:۔ انا نحن الخ : یہ تخویف اخروی ہے۔ ہم مردوں کو ضرور زندہ کریں گے۔ اور ہر ایک کو اس کے اعمال و آثار کے مطابق جزا وسزا ملے گی۔ کیونکہ ہم سب کے اعمال خیر و شر لکھوا رہے ہیں۔ نیک اور برے کاموں کے جو نمونے قائم کرچکے ہیں ان کا بھی ہمارے پاس ریکارڈ موجود ہے ای و نکتب ما سنوا من سنۃ حسنۃ او سئۃ (خازن و معالم ج 6 ص 3) ۔ امام مبین سے نامہ اعمال یا لوح محفوط مراد ہے۔ ای کتاب اعمالہم الشاھد علیہم بما عملوہ من خیر او شر (ابن کثیر جلد 3 ص 566) ۔ یعنی اللوح المحفوظ (مدارک ج 4 ص 3) ۔ حاصل یہ کہ ہم ان کے تمام اعمال و افعال کو نگاہ میں رکھتے اور ان کو ان کے اعمالناموں میں لکھوا رہے ہیں۔
Top