Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 2
وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ
وَالْقُرْاٰنِ : قسم ہے قرآن کی الْحَكِيْمِ : باحکمت
قسم ہے اس پکے قرآن کی2
2:۔ والقراٰن۔ تا۔ واجر کریم، یہ تمہید مع ترغیب ہے اس میں رسول اللہ ﷺ کی صداقت، قرآن کی عظمت اور مشرکین کے عناد و انکار کا ذکر کیا گیا ہے۔ انک لمن المرسلین، جواب قسم ہے اور علی صراط مستقیم خبر بعد خبر ہے۔ تنزیل العزیز الرحیم، یہ نزل مقدر کا مفعول مطلق ہے (مظہری، قرطبی) اور یہ جملہ القرآن سے حال واقع ہے یہ حکمت و دانش سے لبریز قرآن اس پر شاہد ہے کہ آپ اللہ کے سچے رسول ہیں اور سیدھی راہ پر گامزن ہیں یہ قرآن خدائے عزیز و رحیم نے آپ پر نازل فرمایا ہے جو منکرین کو سزا دینے اور ماننے والوں پر رحمت کرنے والا ہے اس لیے ایسی عظیم الشان کتاب پر ضرور ایمان لانا چاہیے۔
Top