Jawahir-ul-Quran - Yaseen : 24
اِنِّیْۤ اِذًا لَّفِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
اِنِّىْٓ : بیشک میں اِذًا : اس وقت لَّفِيْ ضَلٰلٍ : البتہ گمراہی میں مُّبِيْنٍ : کھلی
تو میں17 بھٹکتا رہوں صریح
17:۔ انی اذا الخ، اگر میں اللہ کے سوا اوروں کو معبود اور کارساز بنا لوں اور ان کو خدا کی بارگاہ میں شفیع غالب سمجھنے لگوں تو میں صریح گمراہی میں ہوں گا، اس کے بعد مشرکین نے اس پر پتھر برسانے شروع کردئیے اس نے اسی حال میں اپنی قوم سے خطاب کر کے اپنا آخری اعلان کیا۔ میری قوم ! سن لو، میں تمہارے خالق ومالک کی توحید پر ایمان لا چکا ہوں، تمہیں بھی اس پر ایمان لانا چاہئے۔ یا یہ خطاب رسولوں سے ہے، جب مشرکین نے اسے قتل کرنا چاہا تو اس نے رسولوں سے مخاطب ہو کر کہا جس رب نے تمہیں بھیجا ہے میں اس پر ایمان لا چکا ہوں اس لیے میرا اقرار و اعلان سن لو اور اس پر گواہ رہنا (قرطبی، ابن کثیر، ابن جریر) ۔
Top