Jawahir-ul-Quran - Saad : 15
وَ مَا یَنْظُرُ هٰۤؤُلَآءِ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً مَّا لَهَا مِنْ فَوَاقٍ
وَمَا يَنْظُرُ : اور وہ انتظار نہیں کرتے هٰٓؤُلَآءِ : یہ لوگ اِلَّا : مگر صَيْحَةً : چنگھاڑ وَّاحِدَةً : ایک مَّا لَهَا : جس کے لیے نہیں مِنْ : کوئی فَوَاقٍ : ڈھیل
اور راہ نہیں دیکھتے یہ لوگ16 مگر ایک چنگھاڑ کی جو بیچ میں دم نہ لے گی
16:۔ وما ینظر الخ۔ فواق : اونٹنی کو ایک بار دوہنے کے بعد کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیتے ہیں تاکہ وہ مزید دودھ اپنے تھنوں میں اتار دے اس درمیانی وقفے کو فواق کہا جاتا ہے، والفَواق والفُواق مابین الحلبتین من الوقت، لانہا تحلب ثم تترک سویعۃ یرضعہا الفصیل لتدر ثم تحلب (قرطبی ج 15 ص 156) ۔ یہ کفار مکہ قیامت کے انتظار میں ہیں جب قیامت بپا ہوگی یہ اس وقت ایمان لائیں گے۔ صیحۃ واحدۃ سے نفخہ اولی مراد ہے جو خاصا طویل اور مسلسل ہوگا اور اس کے درمیان معمولی سا وقفہ بھی نہیں ہوگا۔
Top