Jawahir-ul-Quran - Saad : 19
وَ الطَّیْرَ مَحْشُوْرَةً١ؕ كُلٌّ لَّهٗۤ اَوَّابٌ
وَالطَّيْرَ : اور پرندے مَحْشُوْرَةً ۭ : اکٹھے کیے ہوئے كُلٌّ : سب لَّهٗٓ : اس کی طرف اَوَّابٌ : رجوع کرنے والے
اور اڑتے جانور جمع ہو کر21 سب تھی اس کے آگے رجوع رہتے
21:۔ والطیر الخ : یہ الجبال پر معطوف ہے۔ یہ آیت قرینہ ہے کہ سورة سبا میں الطیر سے پہلے سخرنا مقدر ہے۔ محشورۃ، الطیر سے حال ہے۔ جب حضرت داود (علیہ السلام) تسبیح و تقدیس میں مصروف ہوتے تو پہاڑوں کی شمولیت کے علاوہ پرندے بھی ان کے گرد جمع ہوجاتے اور اللہ کی تسبیح کرتے۔ ای مجتمعۃ الیہ من کل جانب تسبح معہ (مظہری ج 8 ص 160) ۔ کل لہ اواب : حضرت داود (علیہ السلام) کی تسبیح کی وجہ سے سب اللہ کی تسبیح کرتے۔ اللام تعلیلیۃ والضمیر لداود ای کل واحد من من الجبال والطیر لاجل تسبیحہ رجاع الی التسبیح (روح ج 23 ص 176) ۔
Top