Jawahir-ul-Quran - Saad : 20
وَ شَدَدْنَا مُلْكَهٗ وَ اٰتَیْنٰهُ الْحِكْمَةَ وَ فَصْلَ الْخِطَابِ
وَشَدَدْنَا : اور ہم نے مضبوط کی مُلْكَهٗ : اس کی بادشاہت وَاٰتَيْنٰهُ : اور ہم نے اس کو دی الْحِكْمَةَ : حکمت وَفَصْلَ : اور فیصلہ کن الْخِطَابِ : خطاب
اور قوت دی ہم نے اس کی سلطنت کو22 اور دی اس کو تدبیر اور فیصلہ کرنا بات کا
22:۔ وشددنا الخ : ہم نے اس کے ملک کو ذاتی ہیبت و وجاہت۔ غیبی مدد و نصرت، کثرت عساکر اور گوناگوں نعمتوں کی فراوانی سے مضبوط و مستحکم کردیا۔ اور اس کو نبوت اور کمال علم و عمل سے سرفراز فرمایا اور اسے فیصلہ کن انداز گفتگو کا ملکہ عطا کیا (خازن، روح وغیرہما) ۔
Top