Jawahir-ul-Quran - Saad : 86
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ
قُلْ : فرما دیں مَآ : نہیں اَسْئَلُكُمْ : میں مانگتا تم سے عَلَيْهِ : اس پر مِنْ اَجْرٍ : کوئی اجر وَّمَآ اَنَا : اور نہیں میں مِنَ : سے الْمُتَكَلِّفِيْنَ : بناوٹ کرنے والے
تو کہہ میں مانگتا نہیں تم سے50 اس پر کچھ بدلہ اور میں نہیں اپنے آپ کو بنانے والا
50:۔ ” قُلْ مَا اَسْئَلُکُمْ الخ : اس ناصحانہ وعظ و تبلیغ پر میں تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگتا اور نہ بتکلف اپنے پاس سے باتیں بنا کر تمہیں سناتا ہوں۔ بلکہ یہ تو اللہ کی طرف تمام انسانوں کے لیے ایک نصیحت نامہ ہے۔ جیسا کہ ابتداء سورت میں فرمایا۔ ” وَالْقُرْاٰنَ ذِیْ الذِّکْرِ “ سورت کی انتہاء، ابتداء سے متعلق ہے۔
Top