جواھر القرآن

Jawahir-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 40

  1. اِنَّ اللّٰهَ لَا یَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ١ۚ وَ اِنْ تَكُ حَسَنَةً یُّضٰعِفْهَا وَ یُؤْتِ مِنْ لَّدُنْهُ اَجْرًا عَظِیْمًا﴿40﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. اللّٰهَاللہ
    3. لَا يَظْلِمُظلم نہیں کرتا
    4. مِثْقَالَبرابر
    5. ذَرَّةٍذرہ
    6. وَاِنْاور اگر
    7. تَكُہو
    8. حَسَنَةًکوئی نیکی
    9. يُّضٰعِفْھَااس کو کئی گنا کرتا ہے
    10. وَيُؤْتِاور دیتا ہے
    11. مِنْ لَّدُنْهُاپنے پاس سے
    12. اَجْرًاثواب
    13. عَظِيْمًابڑا
Translation · Jawahir-ul-Quran
بیشک اللہ حق نہیں رکھتا کسی کا ایک ذرہ برابر30 اور اگر نیکی ہو تو اس کو دونا کردیتا ہے اور دیتا ہے اپنے پاس سے بڑا ثواب  
Tafseer · Jawahir-ul-Quran
30 یہاں احسان کرنے کی ترغیب دی گئی ہے کہ اب وقت ہے مال خرچ کرلو۔ اب احکام خداوندی کے مطابق خرچ کرنے کا اجر وثواب آخرت میں کئی گنا ملیگا اس لیے اس موقع کو ہاتھ سے مت جانے دو ۔
Jawahir-ul-Quran - 4 : 40