Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 11
وَ لَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ
وَلَيَعْلَمَنَّ : اور البتہ ضرور معلوم کریگا اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَلَيَعْلَمَنَّ : اور البتہ ضرور معلوم کریگا الْمُنٰفِقِيْنَ : منافق (جمع)
اور اللہ تعالیٰ ضرور ان لوگوں کو نمایاں کر کے رہے گا جو صحیح ایمان لائے اور منافقوں کو بھی ظاہر کر کے رہے گا
11۔ اور یقینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ظاہر اور معلوم کر کے رہے گا جو صحیح ایمان لائے اور منافقوں کو بھی معلوم اور ظاہرکرکے رہے گا ۔ یعنی اگر اس قسم کے امتحانات میں ان کو مبتلا نہ کیا جائے تو برے اور بھلے اور کچے اور پکے نمایاں نہیں ہوسکتے اور اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہے کہ مومن اور منافق نمایاں ہوجائیں ۔
Top