Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 23
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰهِ وَ لِقَآئِهٖۤ اُولٰٓئِكَ یَئِسُوْا مِنْ رَّحْمَتِیْ وَ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ
وَالَّذِيْنَ : اور وہ لوگ جنہوں نے كَفَرُوْا : انکار کیا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ : اللہ کی نشانیوں کا وَلِقَآئِهٖٓ : اور اس کی ملاقات اُولٰٓئِكَ : یہی ہیں يَئِسُوْا : وہ ناامید ہوئے مِنْ رَّحْمَتِيْ : میری رحمت سے وَاُولٰٓئِكَ : اور یہی ہیں لَهُمْ : ان کے لیے عَذَابٌ : عذاب اَلِيْمٌ : دردناک
اور جو لوگ اللہ کی آیتوں کے اور اس کے روبرو پیش ہونے کے منکر ہیں تو ہی وہ لوگ ہیں جو میری رحمت سے ناامید ہوں گے اور یہی ہیں جن کے لئے درد ناک عذاب ہے
23۔ اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کی آیتوں کے اور اس کے روبرو پیش ہونے کے منکر ہیں تو یہی وہ لوگ ہیں جو قیامت میں میری رحمت سے ناامید ہوں گے اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے درد ناک اور تکلیف دہ عذاب ہے یعنی جب قرآن کریم پر ایمان سے انکار لقاء الٰہی اور اللہ تعالیٰ کی پیشی سے انکار پھر رحمت خداوندی سے مایوسی نہ ہوگی تو اور کیا ہوگا ایسے ہی بدنصیب رحمت الٰہی سے محروم رہیں گے رحمت سے مایوسی اور محرومی کے بعد عذاب سے ہی واسطہ ہوگا ۔
Top