Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 3
وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَ لَیَعْلَمَنَّ الْكٰذِبِیْنَ
وَ : اور لَقَدْ فَتَنَّا : البتہ ہم نے آزمایا الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو مِنْ قَبْلِهِمْ : ان سے پہلے فَلَيَعْلَمَنَّ : تو ضرور معلوم کرلے گا اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو صَدَقُوْا : سچے ہیں وَ : اور لَيَعْلَمَنَّ : وہ ضرور معلوم کرلے گا الْكٰذِبِيْنَ : جھوٹے
حالانکہ ہم ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں سو یقینا اللہ ان لوگوں کو ظاہر کر کے رہے گا جو سچے ہیں اور ان کو بھی ظاہر کر کے رہے گا جو جھوٹے ہیں
3۔ اور بلا شبہ ہم ان لوگوں کو بھی آزما چکے ہیں اور مختلف حوادثات و مصائب میں مبتلا کرچکے ہیں جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں یقینا اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ظاہر کر دے گا جو سچے ہیں اور ان لوگوں کو بھی ظاہرکر رہے گا جو جھوٹے اور کاذب ہیں ۔ یعنی تم سے پہلے جو مسلمان تھے اور کافرانہ اقتدار کے دور میں اپنے مانے کے نبی پر ایمان لائے تھے ان کے ساتھ جو مظالم ہوئے کوئی کھولتے ہوئے تیل میں ڈالا گیا اور کسی کو لوہے کی کنگھیوں سے کھرچ کھرچ کر اس کی ہڈیوں کے ڈھانچے کو نمایاں کیا گیا ۔ کما جاء فی الحدیث یہ سب سلوک ہوچکے ہیں تو ہم ان مسلمانوں سے پہلے کے مسلمانوں کو بھی اس قسم کی آزمائشوں میں مبتلا کرچکے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ اس بات کو ظاہر کر دے اور یہ بات معلوم ہوجائے کہ صحیح اعتقاد سے مسلمان ہونیوالے کون ہیں اور جھوٹے لانے والے کون ہیں ۔ آگے ان ظالموں کو بھی تنبیہ فرمائی جو محض اس بنا پر لوگوں کو ستاتے اور ان پر ظلم کرتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں ۔
Top