Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 6
وَ مَنْ جَاهَدَ فَاِنَّمَا یُجَاهِدُ لِنَفْسِهٖ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَغَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ
وَمَنْ : اور جو جَاهَدَ : کوشش کرتا ہے فَاِنَّمَا : تو صرف يُجَاهِدُ : کوشش کرتا ہے لِنَفْسِهٖ : اپنی ذات کے لیے اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَغَنِيٌّ : البتہ بےنیاز عَنِ : سے الْعٰلَمِيْنَ : جہان والے
اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کے لئے کرتا ہے اللہ تعالیٰ تو یقینااہل عالم سے مستغنی اور بےنیا زہے
6۔ اور جو شخص کوشش اور محنت کرتا ہے تو وہ اپنے بھلے اور فائدے کو کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تو یقینا اہل عالم اور اقوام عالم سے مستغنی اور بےنیاز ہے اور اس کو تمام جہان والوں میں سے کسی کی حاجت اور پروا نہیں ۔ مدعا صاف ہے کہ جو جس قدر مشقت سے اور محنت کرے گا اور مصائب و تحمل کریگا اس کا اجر اور صلہ اس کو ہی ملے گا ۔
Top