Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 7
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْ وَ لَنَجْزِیَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِیْ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ اٰمَنُوْا : ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے اچھے عمل کیے لَنُكَفِّرَنَّ : البتہ ہم ضرور دور کردیں گے عَنْهُمْ : ان سے سَيِّاٰتِهِمْ : ان کی برائیاں وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ : اور ہم ضرور جزا دیں گے انہیں اَحْسَنَ : زیادہ بہتر الَّذِيْ : وہ جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے تو ہم ضرور ان کے گناہ ان سے زائل کردیں گے اور ہم ان کے ان کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے بہترین بدلا عطا فرمائیں گے
7۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور اعمال صالحہ کے پابند رہے تو ہم ان کے گناہ یقینا ان سے دور کردیں گے اور ان سے زائل کردیں گے اور ہم ان کے ان کاموں کو جو وہ کیا کرتے تھے بہترین بدلا عنایت کریں گے۔ یعنی ایمان اور اعمال صالحہ کے پابند رہے تو ان کے گناہ ان سے دور کردیئے جائیں گے اور ان کے ایمانو اعمال صالحہ کا اجر ان کو ان کے حق سے بھی بہتر اور زیادہ دیا جائیگا ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے یعنی ایمان کی برکت سے نیکیاں ملیں گی اور برائیاں معاف ہوں گی ۔ 12
Top