Kashf-ur-Rahman - Al-Ankaboot : 9
وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِی الصّٰلِحِیْنَ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ اٰمَنُوْا : وہ ایمان لائے وَعَمِلُوا : اور انہوں نے عمل کیے الصّٰلِحٰتِ : اچھے لَنُدْخِلَنَّهُمْ : ہم ضرور انہیں داخل کریں گے فِي الصّٰلِحِيْنَ : نیک بندوں میں
اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور نیک عمل کرتے رہے ہوں گے ان کو ہم نیک لوگوں میں داخل کردیں گے
9۔ اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور نیک اعمال کے پابند رہے ہوں گے ان لوگوں کو ہم نیک اور شائستہ حضرات کے درجے میں داخل کردیں گے۔ صالحین کا درجہ بہشت ہے چناچہ یہ لوگ بہشت میں داخل کردیئے جائیں گے نیک اعمال میں کافروں کی ایذا رسائی پر صبر کرنا اور ان کی خندہ پیشانی کے ساتھ برداشت کرنا بھی داخل ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جو لوگ ایمان پر مضبوطی سے قائم رہے اور کفار کی ایذا رسانی سے خواہ وہ قولا ً ہو یا فعلا ً ہو اس ایذا رسانی سے گھبرائے نہیں تو ہم ایسے لوگوں کو ضرور بہشت میں داخل کریں گے اور بہشت والوں میں شامل کرلیں گے ۔ آگے ان منافقین کا ذکر ہے جن کا ایمان پختہ نہیں چناچہ آگے ارشاد ہے۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں دنیا میں ماں باپ سے زیادہ کسی کا حق نہیں پر اللہ کا حق ان سے زیادہ ہے ان کی خاطر دین نہ چھوڑئے۔ 12
Top